مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 126
مشعل راه جلد پنجم 126 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی جھوٹ چھوڑنے سے تمام برائیاں چھٹ جاتی ہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا :- وو حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو امامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن میں جھوٹ اور خیانت کے سوا تمام بری عادتیں ہوسکتی ہیں۔(مسند احمد بن حنبل) اب جھوٹ ایک بہت بڑی برائی ہے۔اس کو چھوڑنے سے تمام قسم کی برائیاں چھٹ جاتی ہیں۔تو یہاں یہ فرمایا کہ خیانت بھی جھوٹ کی طرح کی برائی ہے۔کیونکہ خائن ہمیشہ جھوٹا ہوگا۔اور جھوٹا ہمیشہ خائن ہوگا۔فرمایا کہ اصل میں تو یہ دو بڑی برائیاں ہیں اگر یہ نہ ہوں تو دوسری چھوٹی چھوٹی برائیاں ویسے ہی ختم ہو جاتی ہیں اور انسان خود بخو دان کو دور کر لیتا ہے۔کام میں ہمیشہ خلوص نیت ہونا چاہیے جو کام تم اللہ تعالیٰ کی خاطر کر رہے ہو اس میں ہمیشہ خلوص نیت ہونا چاہیے۔جماعتی عہدے جو تمہیں دئے جاتے ہیں انہیں نیک نیتی کے ساتھ بجالاؤ۔صرف عہدے رکھنے کی خواہش نہ رکھو بلکہ اس خدمت کا جو حق ہے وہ ادا کرو۔ایک تو خود اپنی پوری استعدادوں کے ساتھ اس خدمت کو سرانجام دو۔دوسرے اس عہدے کا صحیح استعمال بھی کرو۔یہ نہ ہو کہ تمہارے عزیزوں اور رشتہ داروں کے لئے اور اصول ہوں، ان سے نرمی کا سلوک ہوا اور غیروں سے مختلف سلوک ہو، ان پر تمام قواعد لاگو ہورہے ہوں۔ایسا کرنا بھی خیانت ہے۔عہدے کی وجہ سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے نہ ہوں پھر اس عہدے کی وجہ سے تم یا تمہارے عزیز کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے والے نہ ہوں۔مثلاً یہ بھی ہوتا ہے کہ چندوں کی رقوم اکٹھی کرتے ہیں۔تو بہتر یہی ہے کہ ساتھ کے ساتھ جماعت کے اکاؤنٹ میں بھجوائی جاتی رہیں۔یہ نہیں کہ ایک لمبا عرصہ رقوم اپنے اکاؤنٹ میں رکھ کر فائدہ اٹھاتے رہے۔اگر امیر نے یا مرکز نے