مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 94 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 94

مشعل راه جلد پنجم 94 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی تمام لوگ اپنے اپنے دائرہ عمل میں نگران بنائے گئے ہیں پھر ایک حدیث میں ہے ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک نگران ہے اس سے اپنی رعایا کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔امیر نگران ہے اور آدمی اپنے گھر کا نگران ہے عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے۔اولاد کی نگران ہے پس تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے متعلق پوچھا جائے گا کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس طرح نبھایا ہے، تو تمام عہدیداران اپنے اپنے دائرہ عمل میں نگران بنائے گئے ہیں۔میں نے پہلے بھی ذیلی تنظیموں کا بھی ذکر کیا ہے کہ بعض دفعہ بعض رپورٹیں ذیلی تنظیموں کی معلومات پر مبنی ہوتی ہیں ان کی طرف سے آ رہی ہوتی ہیں تو اگر ہر لیول Level پر اس نگرانی کا صحیح حق ادا نہیں ہور ہا ہوگا تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہ فرما دی ہے کہ اگر تم بطور نگران اپنے فرائض کی ادائیگی نہیں کر رہے تو تم پوچھے جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ کے حضور مجرم کی حیثیت سے حاضر ہونا اور پوچھے جانا بذات خود ایک خوف پیدا کرنے والی بات ہے۔لیکن یہاں جو فرمایا کہ یہ نہ سمجھو کہ تم پوچھے جاؤ گے اور شاید نرمی کا سلوک ہو جائے اور جان بچ جائے۔بلکہ فرمایا کہ جنت ایسے لوگوں پر حرام کر دی جائے گی۔پس بڑا شدید انذار ہے، خوف کا مقام ہے ، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر عہد یدار کوذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔رائے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے یہ بات بھی یاد رکھنی ضروری ہے کہ ذیلی تنظیموں کی عاملہ ہو، لجنہ ، انصار، خدام کی ، یا جماعت کی عاملہ کوکسی کے بارہ میں جب کوئی رائے قائم کرنی ہو اس بارہ میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔چاہے اس شخص کے گزشتہ رویے کے بارے میں علم ہو کہ کوئی بعید نہیں کہ اس نے ایسی حرکت کی ہو اس لئے اس کو سزا دے دو یا سزا کی سفارش کر دو نہیں ! بلکہ جو معاملہ عاملہ کے سامنے پیش کیا ہے اس کی مکمل تحقیق کریں۔اگر شک کا فائدہ مل سکتا ہے تو اس کو ملنا چاہیے جس پر الزام لگ رہا ہے۔اگر وہ شخص مجرم ہے تو شاید اس کو یہ احساس ہو جائے کہ گو میں نے جرم تو کیا ہے لیکن شک کی وجہ سے مجھ سے صرف نظر کیا گیا ہے تو آئندہ اُس کی اصلاح بھی ہو سکتی ہے۔یا کم از کم مجلس عاملہ یا ایسے عہد یدار اس حدیث پر تو عمل کرنے والے ہوں گے جو حضرت عائشہؓ سے روایت ہے، بیان کرتی ہیں کہ :-