مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 60
مشعل راه جلد پنجم 60 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تشہد، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سید نا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:- غرباء کی عزت نفس کا خیال رکھیں بعض لوگ اپنے کسی ضرورت مند بھائی کی مدد کرتے ہیں تو احسان جتا کے کر رہے ہوتے ہیں بلکہ بعض تو ایسی عجیب فطرت کے ہیں کہ تھنے بھی اگر دیتے ہیں تو اپنی استعمال شدہ چیزوں میں سے دیتے ہیں یا پہنے ہوئے کپڑوں کے دیتے ہیں تو ایسے لوگوں کو اپنے بھائیوں ، بہنوں کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے بہتر ہے کہ اگر توفیق نہیں ہے تو تحفہ نہ دیں یا یہ بتا کر دیں کہ یہ میری استعمال شدہ چیز ہے اگر پسند کر و تو دوں پھر بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے اچھے کپڑے دینا چاہتے ہیں جو ہم نے ایک آدھ دن پہنے ہوئے ہیں اور پھر چھوٹے ہو گئے یا کسی وجہ سے استعمال نہیں کر سکے تو اسکے بارے میں واضح ہو کہ چاہے ایسی چیزیں ذیلی تنظیموں، لجنہ وغیرہ کے ذریعہ یا خدام الاحمدیہ کے ذریعہ ہی دی جارہی ہوں یا انفرادی طور پر دی جا رہی ہوں تو ان ذیلی تنظیموں کو بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اگر ایسے لوگ چیزیں دیں تو غریبوں کی عزت کا خیال رکھیں اور اس طرح ، اس شکل میں دیں کہ اگر وہ چیز دینے کے قابل ہے تو دی جائے۔یہ نہیں کہ ایسی اترن جو بالکل ہی نا قابل استعمال ہو وہ دی جائے۔داغ لگے ہوں، پسینے کی بو آ رہی ہو کپڑوں میں سے۔تو غریب کی بھی ایک عزت ہے اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ایسے کپڑے اگر دیے جائیں تو صاف کروا کر ، دھلا کر ٹھیک کروا کر ، پھر دیے جائیں۔اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہمارے ذیلی تنظیمیں بھی لجنہ وغیرہ بھی دیتی ہیں کپڑے۔تو جن لوگوں کو یہ چیزیں دینی ہوں ان پر واضح کیا جانا چاہیے کہ یہ استعمال شدہ چیزیں ہیں۔تاکہ جو لے اپنی خوشی سے لے۔ہر ایک کی عزت نفس ہے۔میں نے جیسے پہلے بھی عرض کیا ہے اس کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور بہت خیال رکھنا چاہیے۔