مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 43
مشعل راه جلد پنجم 43 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی وقف عارضی دین کی بہت بڑی خدمت ہے حضور انور ایدہ اللہ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء کے دوسرے روز کے خطاب میں فرمایا : - افریقہ میں جو ہمارے ہسپتال ہیں، ان میں ڈاکٹروں کی بہت ضرورت ہے۔یہ بھی میں تحریک کرنا چاہتا ہوں ڈاکٹر صاحبان کو کہ اپنے آپ کو وقف کے لئے پیش کریں۔اور کم از کم تین سال تو ضرور ہو۔اور اگر اس سے اوپر جائیں چھ سال یا نو سال تو اور بھی بہتر ہے۔اسی طرح فضل عمر ہسپتال ربوہ کے لئے بھی ڈاکٹر ز کی ضرورت ہے۔تو ڈاکٹر صاحبان کو آج اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں عارضی وقف کی تحریک کرتا ہوں۔اپنے آپ کو خدمت خلق کے اس کام میں جو جماعت احمد یہ سرانجام دے رہی ہے ، پیش کریں۔اور یہ ایک ایسی خدمت ہے جس کے ساتھ دنیا تو آپ کما ہی لیں گے۔دین کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں تک کو دیتا چلا جائے گا۔انشاء الله الفضل اند نیشنل 12 تا 18 ستمبر 2003، صفحہ 3)