مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 9

9 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم ( دین حق ) کا ایک بنیادی رکن بھی ہے۔اور الحمد للہ کہ مجلس خدام الاحمدیہ K۔ں نے پہلے ہی اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے یعنی نماز کے قیام کی کوشش۔نماز کے قیام کا مطلب یہ ہے کہ وقت پر نماز ادا کرنا اور باجماعت نماز ادا کرنا اور اس بارہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنا نمونہ اس معیار کا دیا ہے اور اس معیار کا ہمارے سامنے پیش کیا ہے کہ آپ دیکھیں گے جو یہاں رہنے والے ہیں انہوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ سوائے آخری شدید بیماری کے عام بیماری کی کبھی پرواہ نہیں کی اور نماز کیلئے ( بیت الذکر ) تشریف لاتے رہے۔حالانکہ بیماری کی حالت میں نماز گھر میں پڑھنے کی اجازت بھی ہے۔اتنی سختی کیوں آپ نے کی؟ اس لئے اور صرف اس لئے کہ جماعت کو یہ احساس پیدا ہو کہ نماز با جماعت کی کتنی اہمیت ہے اور اس زمانے میں اور اس دور میں جب دُنیا مادیت پسند، مادیت پرست اور Materalist ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ کی اس کے حکم کے مطابق وقت پر عبادت کرنے کی کتنی اہمیت ہے اور یہ کتنا ضروری ہے اور جماعت میں عبادت کرنے والوں اور نمازیں پڑھنے والوں کا جو معیار یا جو Standard آپ دیکھنا چاہتے تھے اس کا آپ کو احساس تھا کہ اس تک ہم نہیں پہنچ پا رہے، بلکہ بہت کم معیار ہے اور اس کو اونچالے جانے کیلئے بہت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اس بارہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے اپنے الفاظ میں آپ کا درد میں اس وقت آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔فرماتے ہیں کہ: جہاں تک جماعت کے عمومی اخلاص کا تعلق ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابتلاء کے موجودہ دور میں جماعت کے اخلاص کا عمومی معیار بہت بلند ہوا ہے اور نیک کاموں میں تعاون کی روح میں ایک نئی چلا پیدا ہوگئی ہے۔ایک آواز پر لبیک کہنے کیلئے کثرت کے ساتھ دل بے چین ہیں اور جب بھی جماعت کو نیکی کی طرف بلا یا جا تا ہے، جس طرح اخلاص کے ساتھ جماعت اس آواز پر لبیک کہتی ہے اس سے میرا دل حمد سے بھر جاتا ہے۔لیکن یہ اخلاص فی ذاتہ کچھ چیز نہیں اگر اس اخلاص کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے ایک مستقل تعلق پیدا نہ ہو جائے۔یہ اخلاص اپنی ذات میں محفوظ نہیں اگر اس اخلاص کو نماز کے اور عبادت کے برتنوں میں محفوظ نہ کیا جائے۔اس لحاظ سے یہ اخلاص ایک آنے جانے والے موسم کی طرح شکل اختیار کر سکتا ہے۔بعض دفعہ سخت گرمیوں کے بعد اچھا موسم آتا ہے، ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے چلتے ہیں۔بعض دفعہ سخت سردی کے بعد خوشگوار موسم کے دور آتے ہیں۔لیکن یہ چیز آنے جانے والی ہے، ٹھہر جانے والی