مشعل راہ جلد سوم — Page 77
77 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم لگتا ہے۔صنعت کاری کے حیرت انگیز نمونے ہیں۔اتنا عظیم الشان قلعہ ہے اور اتنی حیرت انگیز محنت کے ساتھ ایسی باریک نظر سے صنعت کاری کی گئی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ ان لوگوں کو جرات کیسے ہوئی کہ اتنے باریک ہاتھ سے لکھی ہوئی عبارتیں ہیں جو کلیہ اللہ کے نام پر بنی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی صفات پر مبنی ہیں۔کوئی اور ذکر وہاں نہیں ملتا سوائے اس کے کہ وہاں بعض بادشاہوں کا نام ملتا ہے کہ ان کے زمانہ میں یہ لکھا گیا۔الْقُدْرَةُ لِلهِ ، اَلْعِزَّةُ لِلَّهِ۔قلعہ کی دیواروں کے چاروں طرف ارب ہا ارب دفعہ پتھروں میں باریک ہاتھوں سے یہ کھدائی کی گئی ہے اور ایسے خوبصورت رنگ جمائے گئے ہیں کہ آج تک امتداد زمانہ کے باوجود مٹے نہیں۔وہاں مسلمانوں کے لئے دکھ کی یادیں ہیں اور اہل سپین کے لئے یہ خطرات کہ یہ یادیں کہیں دوبارہ عالم اسلام کو اس طرح نہ کھینچیں کہ یہ ہم سے انتقام لیں اور دوبارہ ہمیں فتح کرنے کے منصوبے بنائیں۔پس جہاں وہ یادیں ایک طرف مسلمانوں کو کھینچی ہیں وہاں مسلمانوں کو ردکرنے کے لئے ایک مقابلا نہ لہر بھی اہل سپین کے دل میں پیدا کر رہی ہیں۔خوف پیدا کر رہی ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں۔کیوں آتے ہیں اور کہیں ایسا نہ ہو کہ چین کو دوبارہ فتح کرنے کا منصوبہ بنا کر اہل اسلام چلے آئیں۔ایک یہ پس منظر ہے۔ایک اور پس منظر یہ ہے کہ چین عیسائی دنیا میں سب سے زیادہ متعصب فرقہ سے تعلق رکھنے والا ملک ہے۔رومن کیتھولک عیسائی فرقہ نہایت متعقب فرقوں میں شمار ہوتا ہے یعنی ویسے تو رومن کیتھولکس سب سے زیادہ کٹر اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں لیکن پین کے رومن کیتھولکس پر بعینہ وہ مثال صادق آتی ہے کریلا اور نیم چڑھا۔سپین وہ ملک ہے جہاں مذہبی تعصب نے اتنی شدت اختیار کی کہ دنیا میں سب سے زیادہ مذہب کے نام پر جہاں مظالم توڑے گئے ہیں وہ ملک سپین ہے۔Inquisition کی انکوز یشن یعنی مذہب کی بناء پر مظالم توڑنے کا کارخانہ قائم کرنا، یہ پین کی ایجاد ہے اور پین کی یہ ایجاد غیر مذاہب کے لئے نہیں تھی خود عیسائیوں کے لئے تھی۔یعنی مذہب میں ان کی شدت کا اندازہ کریں اور سخت دلی کے حال کا اندازہ کریں کہ جن یہود کو وہ ظالم کہا کرتے تھے ان سے اپنے مظالم میں کئی گنا زیادہ بڑھ گئے۔یہود نے تو ایک صلیب دی تھی یہاں روزانہ ہزاروں صلیبیں اور اس سے بڑھ کر تکلیفیں دی جاتی تھیں۔یہاں تک کیفیت تھی کہ جب میں انگلینڈ میں پڑھا کرتا تھا ہم نے مادام تساؤ میں پین کی Inquisition کے وہ آلات دیکھے جن کے ذریعہ وہ عیسائیوں کو دکھ دیا کرتے تھے اس جرم میں کہ انہوں نے مذہب کے خلاف یا کسی پادری کے خلاف یا کسی ظالم بشپ کے خلاف اظہار رائے کیا ہے۔ایسے ایسے خوفناک آلے ایجاد ہو گئے تھے