مشعل راہ جلد سوم — Page 397
مشعل راه جلد سوم 397 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی خطبه جمعه فرمودہ 10 فروری 1989ء آئندہ صدی کے واقفین نواور ہماری ذمہ داری ہمیں وقف کی روح رکھنے والے واقفین چاہئیں وقف نو میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت بھی نہایت ضروری ہے اگر ہم واقفین نو کی تربیت سے غافل رہے تو خدا کے مجرم ٹھہریں گے ہر واقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل ہے بچپن سے ہی اس کو بیچ سے محبت اور جھوٹ سے نفرت ہونی چاہیے بچوں کے مزاج میں شگفتگی ، خوش مزاجی اور تحمل کی صفات پیدا کریں اچھے مزاح کو جاری کریں اور برے مزاح سے نفرت اور کراہت پیدا کریں بچوں میں تلاوت قرآن کریم کی عادت ڈالی جائے واقفین نو بچوں کو جنرل نالج بڑھانے کی طرف توجہ کرنی چاہیے