مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 303 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 303

مشعل راه جلد سوم 303 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی نیکی اور بدی کے محرکات دراصل ہر انسان کے اندر کچھ خوبیاں ہوتی ہیں اور کچھ بدیاں ہوتی ہیں اور ان کی ایک تاریخ اس کے ذہن میں محفوظ چلی آرہی ہوتی ہے۔اگر اس کو اپنے اندر ڈوبنے کا سلیقہ ہوسوچنے اور غور کرنے کی عادت ہو تو بسا اوقات یہ ممکن ہے کہ اگر ساری نہیں تو اکثر بدیوں کے ساتھ سفر کرتا ہوا وہ اپنے بچپن کے اس مقام تک پہنچ سکتا ہے جہاں پہلی دفعہ وہ بدی پیدا ہوئی تھی اور اس کے لئے دل میں کشش پیدا ہوئی تھی کیوں کشش پیدا ہوئی تھی ؟ پس یہ وہ بدی کا محرک ہے جو انسان کے ساتھ ہوتا ہے۔اس کو شیطان کہا جاتا ہے۔انسان کو پتہ ہے کہ کون سا شیطان تھا کس وقت آیا تھا کس وقت اُس نے اس کے ذہن کے کس حصہ پر قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ ساتھ چل رہا ہے اور اسی طرح اس بدی کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور اس کے آگے بھاگتا چلا جاتا ہے اور اسے آگے بڑھاتا اور اُکساتا چلا جاتا ہے۔اسی طرح انسان اگر اپنی نیکیوں کا تجزیہ کرے تو اس کو معلوم ہوگا کہ بچپن میں کسی زمانہ میں کسی خاص چیز کے ساتھ کسی خاص وجہ سے پیار ہو گیا تھا اور وہ وجہ اس کی نیکی کا فرشتہ ہے وہ اس کی نیکی کی ہمیشہ حفاظت کرتا ہے اور اس کے قدم آگے بڑھاتا ہے۔بچپن میں تربیتی خلانہ رہنے دیں پس اگر انسان شعوری طور پر آنکھیں کھول کر ذہن کو روشن کر کے انبیاء کی سیرت اور سنت نبوی کا مطالعہ کرے اور پھر خود اپنے واقعات پر غور کرے اور اپنے نفس میں ڈوبے ہوئے اس کے اندر سے ایک نہایت ہی شاندار مربی رونما ہوگا۔اس کی ذات کے اندر سے وہ شخص پیدا ہو گا جو اللہ کے فضل سے تربیت کے نہایت ہی عمدہ طریقے جاننے والا ہوگا اور خدا کے فضل سے عملاً ایک اچھی نسل پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہوگا۔لیکن بہت سے لوگ بد قسمتی سے ان علمی روحانی اور نفسیاتی سفروں کے قابل نہیں ہوتے گو اس کی قابلیت تو اللہ تعالیٰ نے سب کو بخشی ہوتی ہے مگر اکثر ایسے ہیں جو اس کی عادت نہیں ڈالتے اور یہ قابلیت ان کے اندر بیدار نہیں ہو پاتی۔غالبا یہ خلاء بچپن کا پیدا شدہ خلاء ہوتا ہے جو ساری عمر ساتھ چلتا ہے۔پہلے سات سال یا چھوٹی عمر میں ان کا ذہن دوسری طرف مائل رہا یا سطحی چیزوں کی طرف مائل رہا۔مثلاً آج کل ٹیلیویژن دیکھنے والے جو بچے ہیں ان کا دماغ اس دُنیا کی بجائے Space ( خلا) میں زیادہ رہتا ہے۔فرضی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرنے والے یا اسی قسم کی دوسری چیزیں جو ٹیلیویژن پر دکھائی جاتی ہیں۔بچے ان