مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 249 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 249

مشعل راه جلد سوم 249 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:- آپ کو اس اجتماع کی بہت بہت مبارک ہو اور تمام حاضرین کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے اور دینی و دنیاوی برکتوں سے نوازے اور آپ کی مجلس کو ایک مثالی مجلس بنا دے۔نئی نسل کو خصوصاً اور بڑوں کو عموما قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی طرف توجہ دیں۔نماز ، اس کا تلفظ اور ترجمہ ہر ایک ذہن میں پختہ طور پر راسخ ہو اور نماز سے شدید محبت ہر ایک کے دل میں گھر کر لے۔یہ وہ بنیادی کام ہے جو نظر سے اوجھل ہو جاتا ہے اس لئے گھروں کی سہولت کے اعتبار سے چھوٹے چھوٹے مرکز درس کے لئے قائم کئے جائیں اور سو فیصدی بچوں کو، اسی طرح بڑوں کو بھی نماز صحیح تلفظ اور ترجمے کے ساتھ یاد کرائی جائے اور قرآن کریم پڑھایا جائے۔چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کرائی جائیں اور پھر قرآن کریم باترجمہ پڑھنے کا عزم پیدا کیا جائے۔یہ وہ بنیادی کام ہے جو ابتدائی لحاظ سے انتہائی ضروری ہے جس پر جماعت احمدیہ کے ایمان اور تقویٰ کی بنیاد ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق بخشے اور اس اجتماع کی برکتوں کو اتنا پھیلا دے کہ ہر بچہ اور ہر جوان اور ہر بوڑھا پکا نمازی بن جائے اور خدا تعالیٰ کی محبت اس کے رگ وریشہ میں گھر کر لے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔(ضمیمہ ماہنامہ مصباح اپریل 1986 ء صفحہ 9)