مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 102 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 102

102 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جاتی ہے۔اس طرح ان کی بعض اور نو آبادیات میں پھر مثلاً کوریا ہے وہاں بھی فرانسیسی بولنے والے موجود ہیں۔انڈو چائنا میں بکثرت ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو فرانسیسی بولتے ہیں۔یہ سارے علاقے خالی پڑے ہوئے ہیں۔ان میں اس زبان کے ذریعہ ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جاپانی زبان میں دومر بیان کی تیاری چینی زبان میں ماہر ہمارے پاس بہت تھوڑے ہیں۔Japanese یعنی جاپانی زبان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو آدمی تیار ہو گئے ہیں لیکن یہ بھی بہت کم ہیں۔دو سے تو گزارا نہیں چل سکتا۔اسی طرح اگر ہم اور زبانوں کو دیکھیں تو ان میں Preference Order یعنی ترجیحی لحاظ سے سپینش زبان ہے۔اس کے متعلق تو میں اب یورپ ، خصوصا انگلستان میں ایک عام تحریک کر کے آیا ہوں کہ دوست سپینش سیکھنے کی طرف خصوصیت سے توجہ کریں۔چنانچہ انگلستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے ایک بڑے طبقہ نے اس طرف فوری توجہ شروع کر دی ہے اور انہوں نے اپنے نام بھی پیش کر دیے ہیں۔سپین میں دعوۃ الی اللہ کا منصوبہ سکیم یہ ہے کہ دوست اپنے طور پر سپینش زبان سیکھیں اور ہر سال کی چھٹیاں سپین کے مختلف علاقوں میں گزاریں اور وہاں ان کے سپرد ایک معین علاقہ کر دیا جائے۔مثلاً یہ کہا جائے کہ فلاں دیہات فلاں دوست کے ذمہ ہو گئے ہیں اور فلاں دیہات فلاں دوست کے ذمہ ہو گئے ہیں۔وہاں وہ تعلقات قائم کریں۔ٹوٹی پھوٹی زبان جتنی بھی آتی ہے اس میں (دعوت الی اللہ کی ) گفتگو کریں اور پھر اپنے مشن کے ساتھ ان کا تعارف کروائیں اور اسی طرح یورپ کے دوسرے علاقوں کے متعلق بھی یہ تحریک کی گئی ہے کہ وہ بھی اُندلس کا کوئی نہ کوئی حصہ اپنے لئے چن لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ اس طرح پر رضا کار ( مربی ) بکثرت تیار ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ نے پین میں ( دین حق) کے حق میں جواہر چلائی ہے اس سے استفادہ کرنے کے لئے ہمیں آدمی چاہئیں۔جب اللہ کے فضل کے ساتھ کسی کھیت میں پھل زیادہ لگتے ہیں تو زمیندار کیلا اپنی طاقت سے اس پھل کو سنبھال نہیں سکتا۔مجبورا اس کو دوسرے ہاتھ کرایہ پر لینے پڑتے ہیں اور جب تک زیادہ ہاتھ نہ آئیں خواہ وہ کرایہ کے ہوں ، خواہ وہ طوعی خدمت کے طور پر ہوں ، اس وقت تک پھل نہیں سنبھالے جاتے۔چنانچہ انگلستان اور امریکہ وغیرہ میں تو یہ رواج ہے کہ جب سٹرابریز Strawberries