مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 691 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 691

مشعل راه جلد سوم 691 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضرت خلیفہ اسی الرابع رحم الله تعالى تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔وَمَا اَمْوَالُكُمْ وَلَا اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِى تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفِى إِلَّا مَنْ آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ لَهُمْ جَزَاءُ الضّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ هُمْ فِى الْغُرُقْتِ امِنُوْنَ (سورة سبا: 38) اور تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں ایسی چیزیں نہیں جو تمہیں ہمارے نزدیک مرتبہ قرب تک لے آئیں سوائے اس کے کہ جو ایمان لایا اور نیک اعمال بجالایا۔پس یہی وہ لوگ ہیں جن کو ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے دوہری جزا دی جائے گی اور وہ بالا خانوں میں امن کے ساتھ رہنے والے ہوں گے۔جو حقوق کے مضامین کا سلسلہ چل رہا ہے اس سلسلہ میں یہ بھی ایک کڑی ہے اور اس کا تعلق زیادہ تر بچوں کے حقوق سے ہے۔کہیں اس ضمن میں ماں باپ پر جو حقوق ہیں وہ بھی آجاتے ہیں ، بعض دفعہ بچوں پر جو حقوق ہیں ان کا بھی ذکر آجاتا ہے مگر ان کو الگ الگ نہیں کیا جاسکتا۔مگر اصل زور جو ہے وہ اس بات پر ہے کہ اپنے بچوں کے حقوق ادا کریں۔اس سلسلہ میں پہلی حدیث ابن ماجہ سے لی گئی ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔بچوں سے عزت کا سلوک کیا کرو (ابن ماجه ابواب الادب۔باب بر الوالد) جو اپنے بچوں سے شروع سے ہی عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں ان کے بچے بھی بڑے ہو کر ان کی بھی عزت کرتے ہیں اور باہر دوسروں کی بھی عزت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ آگے نسلاً بعد نسل چلتا رہتا ہے۔