مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 677 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 677

677 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کریم سے ہی استنباط کرتے تھے اور وہ خفافا ہوگیا یعنی ہلکے پھلکے صرف کتاب اللہ کافی ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الاول نے یہی نتیجہ نکالا کہ ان کو گویا عملاً وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ حسبنا کتاب اللہ۔ہمارے لئے کتاب اللہ ہی ہر قسم کے جہاد کے لئے کافی ہے۔اب اسی تعلق میں میں کچھ حدیثیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں حضرت سہل بن سعد سے مسلم کتاب الفضائل اور بخاری میں کتاب الجہاد میں یہ روایت درج ہے۔حضرت سہیل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت نے حضرت علیؓ سے فرمایا: خدا کی قسم تیرے ذریعے ایک آدمی کا ہدایت پا جانا اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ بہتر ہے۔پس یہ حضرت محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی صیحت آج بھی اسی طرح ہے جس طرح پہلے تھی کہ ہر وہ شخص جس کے ذریعے خدا تعالیٰ ایک آدمی کو ہدایت عطا فرماتا ہے اس کے ذریعہ گویا اس زمانہ میں سرخ اونٹوں کی نعمتملنا ہے۔اس زمانے میں سرخ اونٹوں کی بہت قیمت ہوا کرتی تھی۔تو آج تو یوں کہنا چاہیے کہ اس زمانہ میں خواہ دولت کے انبار لگے ہوئے ہوں اُس کے ان انباروں کے مالک ہونے سے بھی یہ خوشی نہیں ہونی چاہیے جتنی ایک آدمی کو ہدایت پہنچانے کے نتیجہ میں پہنچنی چاہیے۔ایک روایت ابو داؤد اور بعض اسناد سے ابوداؤد سے مروی ہے اور جن اسناد سے مروی ہے وہ صحیح اسناد شمار کی جاتی ہیں حضرت ابواسامہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جو جہاد نہیں کرتا یا کسی غازی کو جہاد کے لئے تیار نہیں کرتا خود بھی جہاد نہیں کرتا اور کسی دوسرے کو بھی تیار نہیں کرتا یاکسی غازی کے اہل و عیال میں نیکی کے ساتھ جانشینی نہیں کرتا، اللہ اسے یوم قیامت سے پہلے کسی نہ کسی مصیبت میں مبتلا کرے گا یہاں جو قرآن کریم کی آیت ہے اس کے ساتھ اس کا براہ راست تعلق ہے غازی کی مددا موال سے کی جاتی ہے پس اموال کی قربانی کرو گے خدا کی رضا کی خاطر تو بہت سے غازی تیار ہوں گے اگر تمہیں خود نکنے کا موقع نہ بھی مل سکتا ہو تو یہ غازی کی مدد ہو جائے گی اور غازی کے اہل وعیال میں نیکی کے ساتھ جانشینی نہیں کرتا یہاں مفہوم جو مضمر ہے وہ یہ ہے کہ وہ غازی جو شہید ہو جاتے ہیں راہ خدا میں ان کے اہل وعیال کے ساتھ نیکی کا سلوک کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ وہ خدا کی راہ میں مصیبت اٹھانے والے لوگ ہیں پس اگر وہ خدا کی راہ میں مصیبت اٹھانے والوں کی مدد نہیں کرتا تو قیامت سے پہلے اللہ اس کو بھی کسی نہ کسی مشکل میں ضرور مبتلا کرے گا۔اب ایک حدیث حضرت انس سے مروی ہے آنحضرت نے فرمایا۔