مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 639 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 639

مشعل راه جلد سوم 639 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم الله على تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔اعْلَمُوْا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهْوٌ وَ زِيْنَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُوْنُ حُطَامًا وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانٌ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ (سورة الحديد: 21) اس کا ترجمہ جو تفسیر صغیر میں کیا گیا ہے پہلے میں وہ آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں۔اے لوگو جان لو کہ دنیا کی زندگی محض ایک کھیل ہے اور دل بہلاوا ہے اور زینت حاصل کرنے اور آپس میں فخر کرنے اور ایک دوسرے پر مال اور اولاد میں بڑائی جتانے کا ذریعہ ہے۔اس کی حالت بادل سے پیدا ہونے والی کھیتی کی سی ہے جس کا اگنا زمیندار کو بہت پسند آتا ہے اور وہ خوب لہلہاتی ہے۔مگر آخر تو اس کو زرد حالت میں دیکھتا ہے۔پھر اس کے بعد وہ گلا ہوا چورا ہو جاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب مقرر ہے اور بعض کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت اور رضائے الہی مقرر ہے اور ور لی زندگی صرف ایک دھو کے کا فائدہ ہے۔میرے نزدیک اس آیت کریمہ کی طرح جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا براہ راست تعلق امریکہ کے معاشرے سے ہے اور دنیا میں کسی اور جگہ یہ آیت اتنا اطلاق نہیں پاتی جتنا امریکہ کے معاشرے پر اطلاق پاتی ہے۔فرما یا اعْلَمُوْا أَنَّمَا الْحَيوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهْوٌ جان لو سمجھ لو اس بات کو کہ دنیا کی زندگی تو محض کھیل تماشہ ہے، دل بہلاوا ہے۔اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔جتنا کھیل تماشہ امریکہ کا معاشرہ پیش کرتا ہے اس سے زیادہ آپ کو دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ان کی ٹیلی ویژن جھوٹی ، ان کے ذرائع ابلاغ جھوٹے۔کسی زمانے میں تو یہ کارٹون وغیرہ جو پیش کیا کرتے تھے وہ اصلیت پر مبنی ہوا کرتے