مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 517 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 517

مشعل راه جلد سوم 517 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اس دفعہ یونائیٹڈ سٹیٹس اور کینیڈا کے سفر کے دوران مجھے یہاں پانچ جمعے ادا کرنے کی توفیق ملی اور یہ اس سلسلے کا آخری جمعہ ہے جو میں یہاں آج نیو یارک میں ادا کرنے کی توفیق پا رہا ہوں۔مختلف موضوعات پر مختلف جمعوں میں میں نے خطاب کیا۔دو کینیڈا میں ادا ہوئے اور آج تیسرا یہ ہے اس کو شامل کر کے تین یونائیٹڈ سٹیٹس میں۔سفر کے تاثرات آج کے خطبے کے لئے پہلے تو مختصراً میں اپنے تاثرات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں میرے سفر کا آغاز لاس اینجلس سے ہوا اور پھر اس کے بعد مجھے سان فرانسسکو جانے کا موقع ملا اور پھر سیٹل کی جماعت کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنے کی توفیق ملی اور اس کے بعد پھر کینیڈا کا سفر ہوا۔لاس اینجلس کی جماعت سے متعلق میں بہت اچھے تاثرات لے کر آیا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شعبے میں، ہر پہلو سے وہاں زندگی کے آثار پہلے سے نمایاں تر ہو چکے ہیں۔( دعوت الی اللہ ) بھی وہ نہایت سنجیدگی اور لگاؤ کے ساتھ کر رہے ہیں اور بہت سے احمدی ہیں جو داعی الی اللہ بن کر ہر پہلو سے خدمت کے کاموں میں مگن ہیں اور جو احباب ان کے تعلق میں ملنے کے لئے آتے رہے ان کے چہروں سے صاف عیاں تھا کہ ان پر ایک عرصے تک محنت ہو چکی ہے۔بعض دفعہ دا عین الی اللہ محض رجسٹر پر نام لکھوا دیتے ہیں اور محنت نہیں کرتے وہ پہچانے جاتے ہیں کیونکہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔جب مجالس سوال وجواب میں ایسے دائین الی اللہ کے محنت کر کے اکٹھے کئے ہوئے لوگ وہاں پہنچتے ہیں تو ان کی طرز سے ان کی آنکھوں سے ان کی اداؤں سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پہلے ان پر کوئی کام نہیں ہوا۔ان کے سوالات بھی اسی نوعیت کے ہوتے