مشعل راہ جلد سوم — Page 511
511 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔وہ مرتے پھریں خدا کی قسم ہمیں یہ بتاؤ کہ محمد رسول اللہ زندہ ہیں کہ نہیں۔پس یہ محمد رسول اللہ کے حسن کا جادو ہے جس نے چل کر دکھایا اور کوئی اور جادو اس کے مقابلہ پر نہیں کھڑا رہ سکتا۔ہر جادوٹوٹ گیا اور محمد کا جادو جیتا ہے۔یہی وہ جادو ہے جو آج بھی جیتے گا۔نفرتوں سے بچنے کے لئے اسوہ محمد مصطفی اختیار کریں احمدی مجھ سے پوچھتے ہیں اور جرمنی کے احمدی خصوصیت سے بعض دفعہ گھبرا گھبرا کر لکھتے ہیں کہ اس قوم میں وہ آثار پھر ظاہر ہورہے ہیں جو نفرتوں کے آثار ہیں ، جوریشل برتری کے تصورات اس قوم میں کبھی پائے جاتے تھے وہ مرے نہیں۔وہ کچلے ہوئے سانپ کی طرح جو ابھی زندہ ہو دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔کیا ہم نے صحیح فیصلہ کیا تھا کہ اس ملک میں آکے پناہ لیں۔اگر یہاں بھی ہم سے وہ سلوک ہوا تو پھر ہم کہاں جائیں۔عملا وہ مجھے یہ پیغام دیتے ہیں جیسے ایک شعر میں کہا گیا تھا کہ اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ملک کو چھوڑا ، اپنے وطن سے بے وطن ہوئے اس لئے کہ ایک اور وطن میں جہاں امن ہے، جہاں شانتی ہے، جہاں اعلیٰ اخلاقی قدریں پائی جاتی ہیں وہاں ہمیں پناہ ملے گی۔مگر روز بروز ایسے واقعات ہو رہے ہیں ، ایسے شور اٹھ رہے ہیں جن سے خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ اس قوم میں دوبارہ نفرتوں کے پیغام زندہ ہور ہے ہیں اور قوم دن بدن ان چیزوں کی طرف مائل ہورہی ہے جس کا تصور کا خلاصہ ایک لفظ ہٹلر میں بیان کیا جاسکتا ہے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ ایک ہی راہ ہے اور وہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو اختیار کرنے کی راہ ہے۔اس محبت کی راہ کو اختیار کریں جو محمد رسول اللہ نے اپنے دشمنوں سے کی تھی۔اس محبت کی راہ کو اختیار کریں جو دشمنوں کو محبت کرنے والا بنا دیا کرتی ہے۔یہ وہ اسوہ ہے جو جیتا تھا اور ہمیشہ جیتنے کے لئے بنایا گیا ہے۔خدا کی قسم آسمان اور زمین ٹل جائیں لیکن محمد مصطفی کے اسوہ کا اثر کبھی ٹل نہیں سکتا۔پس اس اسوہ کی پناہ میں آجائیں آپ دنیا سے بے خوف ہو جائیں گے۔یہ وہ پناہ ہے پناہ محمدیت۔جس کو نصیب ہو جائے اسے کوئی دشمن کی زد پہنچ نہیں سکتی۔آپ نے ان کو بچانا ہے۔آپ اپنا خوف کیا کر رہے ہیں ان کے لئے خوفزدہ ہوں جو دوبارہ گمراہی کے رستوں پر چل پڑے ہیں۔آپ ہیں جنہوں نے ان کو پناہ دینی ہے۔آپ ہیں جنہوں نے ان کو بچانا ہے اور یہی احسان کا بدلہ