مشعل راہ جلد سوم — Page 481
مشعل راه جلد سوم 481 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو یہ سعادت نصیب ہوئی ہے کہ وہ اپنا یہ سالانہ اجتماع بڑے اہتمام کے ساتھ منعقد کرے۔جہاں تک میں نے نظر ڈالی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر پہلو سے یہ اجتماع بہت کامیاب ہے۔اس اجتماع کی خصوصی حیثیت یہ ہے کہ مغربی جرمنی کا اجتماع، اب جرمنی کا اجتماع بن چکا ہے۔اس سے پہلے جتنے اجتماعات ہوا کرتے تھے وہ مغربی جرمنی کے اجتماع کہلاتے تھے اور اب یہ اجتماع وسیع تر جرمنی کا اجتماع ہے۔صدر مجلس کا خلیفہ وقت سے براہ راست رابطہ اسی طرح اس اجتماع کو ایک اور خصوصیت بھی حاصل ہے جس کا تعلق نظام صدارت میں تبدیلی سے ہے۔اس کی وجہ سے مجلس جرمنی کو پاکستان کی معرفت مجھ سے رابطہ رکھنے کی بجائے اب براہ راست رابطے کا وسیلہ مل گیا ہے اور براہ راست رابطہ قائم ہو چکا ہے۔اب صدر مجلس جرمنی کو کسی دوسرے واسطے سے مجھ تک پہنچنے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ جس طرح پہلے پاکستان کے خدام الاحمدیہ کے صدر خلیفہ وقت سے براہِ راست تعلق رکھا کرتے تھے ویسے ہی دوسرے تمام ملکوں کی طرح جرمنی کو بھی یہ موقع پہلی بار ملا ہے اور اس عرصے میں میں نے محسوس کیا ہے کہ ہر پہلو سے خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کی طرف قدم ہے۔گو صدر صاحب مجلس جرمنی کی صدارت میں اس نئی حیثیت سے یہ پہلا اجتماع تھا اور اُن کے لئے ایک بہت بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا لیکن انہوں نے بڑی عمدگی سے اس کام کو نبھایا اور اُن کے ساتھ خدام کی بہت سی ٹیموں نے اتنی محبت اور خلوص اور اطاعت کے جذبے کے ساتھ کام کیا ہے کہ جب میں نے انتظامات کا جائزہ لیا تو مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر انتظام بہت عمدہ دکھائی دیا اور کسی جگہ میں نے کوئی ایسا نقص نہیں