مشعل راہ جلد سوم — Page 39
39 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم کیا مشکلات تھیں۔حالانکہ جب آپ ان کے حالات پڑھیں گے تو وہ حالات پڑھتے پڑھتے ہی اللہ تعالیٰ آپ کے ذہن کی کھڑکیاں بھی ساتھ ساتھ کھول رہا ہوگا۔کئی جگہ آپ کی نظر وہاں سے ہٹ جائے گی اور خیال میں ایک اور فلسفہ جنم لینے لگ جائے گا۔پس آپ اپنے فن سے اپنے آپ کو باتعلق رکھیں۔اس کے بہت سے ذریعے ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ پرانے اور نئے سائنس دانوں کی زندگی کے حالات پڑھیں۔اس کے علاوہ آج کل دنیا میں نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں، ان پر پیپر پڑھیں۔آپس میں تبادلہ خیال کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔زندگی نام ہی کام کا ہے اس سلسلہ میں آپ کی مجلس عاملہ کا ایک بہت بڑا کردار ہے جو اس کو ادا کرنا چاہیے۔مجلس عاملہ ایک سے زیادہ دفعہ اجلاس منعقد کرے اور یہ جائزہ لے کہ ہمارے انجینئر بھائی Active میں بھی یا نہیں اور بار بار ان کی نگرانی کی جائے۔اسی طرح غیر ملکوں میں احمدیوں کی بہت بڑی تعداد آپ کی ایسوسی ایشن میں شامل نہیں ہے۔رپورٹ میں کمپیوٹر کے سپیشلسٹ جو بتائے گئے ہیں وہ غالباً تین ہیں حالانکہ صرف انگلستان میں ان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔میں ان سے مل چکا ہوں۔Hardware میں بھی خدا کے فضل سے بہت ہیں۔تین تو میں نے وہاں گئے تھے اور ابھی سارے مجھ سے مل بھی نہیں سکے تھے۔چار یا پانچ Software کے سپیشلسٹ ہیں۔غرض احمدی انجینئر ز کی بڑی بھاری تعداد ہے جو مختلف ملکوں میں آپ سے کٹ کر الگ بیٹھی ہوئی ہے۔ان سب کو ایسوسی ایشن میں شامل کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔زندگی کے بہت بڑے کام ہیں۔زندگی نام ہی کام کا ہے اس لئے آپ اس بات سے نہ گھبرائیں کہ ہمارے پاس پہلے ہی کام زیادہ ہیں اب ایک اور کام مل گیا۔آپ کو تو یہ سوچنا چاہیے کہ دلچسپیاں کم تھیں ایک اور دلچسپی مل گئی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه 22 فروری 1983ء)