مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 419 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 419

مشعل راه جلد سوم 419 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:- میں نے گزشتہ خطبے میں واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ نصائح کی تھیں۔یعنی واقفین کی اس نسل کی تیاری کے سلسلے میں جو انگلی صدی کے تحفے کے طور پر جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر رہی ہے۔چونکہ یہ مضمون پوری طرح گزشتہ خطبے میں ادا نہیں ہو سکا، بعض پہلورہ گئے اور بعض مزید وضاحت کے محتاج تھے اس لئے آج مختصر آ میں اسی مضمون کو بیان کرونگا۔واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔وہ واقفین جو مختلف عوارض کا شکار رہتے ہیں اگر چہ بعض ان میں سے خدا تعالیٰ سے توفیق پا کر غیر معمولی خدمت بھی سرانجام دے سکتے ہیں لیکن بالعموم صحت مند واقفین بیمار واقفین کے مقابل پر زیادہ خدمت کے اہل ثابت ہوتے ہیں۔اس لئے بچپن ہی سے ان کی صحت کی بہت احتیاط کے ساتھ نگہداشت ضروری ہے۔پھر ان کو مختلف کھیلوں میں آگے بڑھانے کی با قاعدہ کوشش کرنی چاہیے۔ہر شخص کا مزاج کھیلوں کے معاملے میں مختلف ہے۔پس جس کھیل سے بھی کسی واقف بچے کو رغبت ہو اس کھیل میں حتی المقدور کوشش کے ساتھ ماہرین کے ذریعے اس کو تربیت دلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔بعض دفعہ ایک ایسا مربی جو کسی کھیل میں مہارت رکھتا ہو محض اس کھیل کی وساطت سے لوگوں پر کافی اثر ورسوخ قائم کر لیتا ہے اور نوجوان نسلیں اس کے ساتھ خاص طور پر وابستہ ہو جاتی ہیں۔پس ہم تربیت کا کوئی بھی راستہ اختیار کریں، کیونکہ ہماری نیتیں خالص ہیں اس لئے وہ رستہ خدا ہی کی طرف جائے گا۔دنیاوی تعلیم کے سلسلے میں میں نے بیان کیا تھا کہ ان کی تعلیم کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے، ان کے علم کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں قوموں کی تاریخ اور مختلف ممالک کے جغرافیہ کو خصوصیت کے ساتھ ان کی تعلیم میں شامل کرنا چاہیے۔لیکن تعلیم میں بچے کے طبعی بچپن کے رجحانات کوضر ور پیش نظر رکھنا ہوگا اور محض تعلیم میں ایسی سنجیدگی اختیار نہیں کرنی چاہیے جس سے وہ بچہ یا تو بالکل تعلیم سے بے رغبتی اختیار کر