مشعل راہ جلد سوم — Page 380
380 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم طرح پڑے رہتے ہیں اس لئے ہمارے جو بھی اقرار ہیں وہ اپنے خدا کے حضور ہیں اور یہ شعور بیدار کرنے کے لئے جماعت کے دلوں کو جھنجوڑنے کے لئے میں نے ضروری سمجھا کہ آج اس خطبے میں آپ کو خصوصیت کے ساتھ اس مرض کی طرف توجہ دلاؤں جس کے متعلق خطرہ ہے کہ ہماری انگلی نسلوں کے لئے بعض صورتوں میں مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔اپنے بچوں کے متعلق ذمہ داری کا احساس جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خصوصیت کے ساتھ مغربی ممالک میں یہ مرض پایا جاتا ہے اور بڑھ رہا ہے لیکن جب میں غور کی نظر سے مشرقی ممالک کو دیکھتا ہوں تو ان کی حالت بھی اس سے کوئی بہت زیادہ بہتر نہیں پاتا۔یہاں تک کہ میں جب پاکستان کے حالات پر نظر ڈالتا ہوں تو وہاں کی جماعتوں کی حالت بھی کئی پہلوؤں سے قابل فکر دیکھتا ہوں۔مجھے خدام الاحمدیہ کے ساتھ وابستہ رہنے کے نتیجے میں اور وقف جدید کے ساتھ وابستہ رہنے کے نتیجے میں اور انصار اللہ کے ساتھ وابستہ رہنے کے نتیجے میں دیہاتی جماعتوں میں پھرنے کا ایک لمبا تجربہ ہے۔مجھے دیہاتی جماعتوں کے حالات کو قریب کی نظر سے دیکھنے کا موقع ملا ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے میرا مزاج ایسا بنایا ہے کہ اعداد و شمار پر نظر رکھنے کی عادت ہے اس لئے میں نے تمام دوروں میں ہمیشہ تقریر میں کرنے کی بجائے تفصیل سے حالات کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔بعض مجالس میں تقریر کے پروگرام کے ہوتے ہوئے بھی اس پروگرام کو منسوخ کیا اور نو جوانوں اور بچوں کو کھڑا کر کے ان سے پوچھنا شروع کیا کہ بتاؤ تم نماز میں کیسے ہو تمہیں نماز پڑھنی آتی بھی ہے یا نہیں۔آتی ہے تو پڑھ کے سناؤ اور سناتے ہو تو پھر اس کا مطلب بھی بتاؤ غرضیکہ بڑی تفصیل سے میں نے جائزہ لیا ہے اور مسلسل ان دوروں کے وقت جماعت کو متنبہ کرتا رہا ہوں کہ جس حالت میں ہم آج اپنے بچوں کو پاتے ہیں یہ ہرگز اطمینان بخش نہیں ہے۔اس لئے محض مغرب کو متہم کرنا بھی مناسب نہیں۔مغرب کے ملکوں کے بعض ایسے زائد محرکات ہیں جو نماز سے غیر اللہ کی طرف کھینچنے میں مزید ابتلاء پیدا کرتے ہیں۔لیکن مشرقی ممالک میں کچھ اور قسم کے محرکات ہیں وہاں کی غربت، وہاں کی بدحالی، وہاں کے موسموں کی کڑی آزمائشیں، بہت سے ایسے محرکات ہیں جن کے نتیجے میں انسان میں بسا اوقات گھر واپس آنے کے بعد یہ طاقت نہیں رہتی کہ اپنی اولاد کی طرف صحیح توجہ دے سکے۔اس لئے تمام دنیا میں جہاں جہاں بھی جماعت احمد یہ اللہ کے فضل سے اس وقت موجود