مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 305 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 305

مشعل راه جلد سوم 305 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مجلس خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء اجتماعات کا مقصد خالصہ دینی ہے یورپ میں اسلام کی غلط مشکل پیش کی گئی۔۔یورپ کی نئی نسلیں یہ عزم لے کر اٹھی ہیں کہ۔۔۔۔ہمیں لازماً سچائی کو دیکھنا ہوگا اور پرکھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔اب عیسائیت کا تسلط یورپین ممالک پر بے حد کمزور ہو چکا ہے ان کی بھاری اکثریت اپنے ماضی سے پوری طرح غیر مطمئن ہو چکی ہے ان کو عملاً ایک تسکین بخش نظریئے کی نہیں بلکہ ایک تسکین بخش نمونے کی ضرورت ہے داعیان الی اللہ کے لئے ایک نصیحت کہ اپنے دعوی کو اپنے اعمال میں جاری کریں اہل یورپ کو خدا چاہیے۔۔۔۔۔(حقیقی) خدا کو فرضی وجود کے طور پر پیش نہ کریں دلوں کو جیتیں۔۔۔محبت اور پیار سے۔۔۔۔اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے خدا کے لئے دنیا کو روحانی معجزوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے معجزے جو ان کو طمانیت قلب عطا کریں