مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 302 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 302

مشعل راه جلد سوم 302 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی وہاں قرآن اور سنت کی کوئی نہ کوئی مشعل روشن ہوگی وہ آپ کی رہنمائی کر رہی ہوگی۔ماں باپ کی تربیت کا بھی اہتمام ضروری ہے چونکہ اکثر ماں باپ ان باتوں میں خود نابلد ہوتے ہیں ان کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ اس معاملہ میں کیا کرنا چاہیے اور ان میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہوتی کہ وہ بچوں کی صحیح تربیت کر سکیں دوسری طرف چھوٹی عمر کے بچوں کی تربیت ہم براہ راست کر نہیں سکتے اس لئے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ اس عمر کے بچے کی تربیت کے لئے ماں باپ کی تربیت کی جائے۔یہ کام ہم تنظیموں کے سپر دکر سکتے ہیں انصار اپنے ہاتھ میں لیں خدام اپنے ہاتھ میں لیں اور لجنات اپنے ہاتھ میں لیں۔ان کا کام یہ نہیں کہ بچوں کے معاملہ میں والدین کے کام میں براہ راست دخل دیں بلکہ ان کو چاہیے کہ وہ ایسے پروگرام بنائیں جو جلسوں کی شکل میں بھی ہوں عملی پروگراموں کی شکل میں بھی ہوں اور تربیتی رسالوں اور کتابوں کی شکل میں ہوں۔ان کا مطمع نظر یہ ہو کہ ہم نے اوّلاً ماں باپ کی تربیت کرنی ہے اور ان کو بتانا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کی تربیت کیسے کریں۔ان ذیلی تنظیموں کو اپنے پروگرام اس طرح بنانے چاہئیں کہ خشک نہ ہوں بلکہ ان میں دلچسپی ہو۔اللہ تعالیٰ نے بعض ماؤں کو بچوں کی تربیت کا بڑا سلیقہ دیا ہوتا ہے۔اسی طرح بعض باپوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے خاص شعور بخشا ہوتا ہے وہ گہری نظر سے ساتھ ساتھ مطالعہ بھی کرتے چلے جاتے ہیں۔تاریخ انبیاء میں بھی اس قسم کے واقعات پھیلے پڑے ہیں۔قرآن کریم نے انبیاء کی جو تاریخ محفوظ کی ہے اس میں بھی یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں۔اور خود ہر انسان کے بچپن کی یادیں تازہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ جب بہت چھوٹے ہوتے تھے تو کن چیزوں نے آپ پر نیک اثرات ڈالے تھے۔کون سی چیزیں ہیں جن کی یاد سے آج بھی دل مہک اٹھتا ہے اور وہ آپ کی بعض نیکیوں کے ساتھ متعلق ہیں قرآن کریم کے بیان کے مطابق اللہ تعالیٰ جو فرشتے مقررفرماتا ہے ان کا ایک نہایت ہی لطیف نظام ہماری فطرت کے اندر جاری ہے۔ہم اکثر اس کو محسوس نہیں کرتے۔اگر آپ بیدار مغزی کے ساتھ فرشتوں سے تعلق جوڑنے کی کوشش کریں تو آپ کا تعلق ان سے قائم بھی ہوسکتا ہے۔