مشعل راہ جلد سوم — Page 153
مشعل راه جلد سوم 153 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی میرے پیارے خدام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی مجلس اپنا سالانہ اجتماع 21 ،22 مئی کو منعقد کر رہی ہے۔میں اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس اجتماع کا انعقاد خدام الاحمدیہ کی بلند روایات کے عین مطابق ہوگا۔آپ ایک ایسے معاشرہ میں رہ رہے ہیں جو باوجود یکہ مادی ترقی یافتہ ہونے اور اپنے آپ کو تہذیب یافتہ کہلانے کے اخلاقی طور پر انتہائی خراب ہے جس میں ہر قسم کی برائیاں موجود ہیں کیونکہ یہ وہ معاشرہ ہے جہاں انسان نے اللہ تعالیٰ سے، اپنے پیدا کرنے والے سے منہ موڑ لیا ہے۔ان لوگوں کی حالت بہت ہی قابل رحم ہے ان کے طور طریق اور بُرے اطوار کے نتائج بھیا نک سے بھیا نک تر صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور وہ خود اس کے چشم دید گواہ ہیں۔صرف اللہ تعالیٰ ہی ان کو اس حالت سے نجات دے سکتا ہے۔ہمیں امید رکھنی چاہیے اور دعائیں کرنی چاہئیں کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے ہوں۔یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلائیں لیکن صرف آپ کے الفاظ نہ تو ان کو متاثر کرینگے اور نہ ہی وہ اس طرح سے اپنا طرز عمل بدلیں گے بلکہ ان کو ( دین حق ) کی طرف بلانے کے لئے یہ بتانا ہوگا کہ آپ کا طرز زندگی ان کے طرز زندگی سے بہت بہتر ہے۔آپ کو انہیں نہ صرف باتوں سے بلکہ اپنے (دینی) طرز عمل سے یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ جو صرف خدائے واحد پر یقین رکھتے ہیں اور پھر اسی کو اپنا وجود سونپ دیتے ہیں حقیقت میں وہی نیکی کی زندگی گزار سکتے ہیں اور صرف نیکی کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے۔