مشعل راہ جلد سوم — Page 106
106 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم حتی کہ سائنس کا نام دہریت بن گیا اور مذہب کا نام حماقت۔چنانچہ اسی شکل میں یورپ نے ایک لمبا سفر اختیار کیا۔یہاں تک کہ اس عرصہ میں اگر کوئی سائنسدان کوئی ایسی بات دیکھتا تھا جس کے نتیجہ میں خدا کی طرف توجہ منتقل ہو سکتی تھی تو اگر وہ بات کر دیتا تھا تو وہ سائنس کی دنیا سے ایک قسم کا Ex-communicate ہو جا تا تھا۔یعنی اس کا اخراج از جماعت ہو جاتا تھا۔کہتے تھے یہ بڑا بیوقوف آدمی ہے۔پاگل آدمی ہے۔خدا کی باتیں کرتا ہے لیکن اب حالیہ رجحانات اس سے مختلف ہو چکے ہیں۔یہ وہ دور ہے جس میں جب Analysis یعنی تجزیہ کیا گیا تو دنیا کے چوٹی کے ادارے جو امریکہ میں ہیں ان کے تجزیہ کی رپورٹ یہ ہے که اب ۲۵ فیصدی سائنسدان جرات کے ساتھ خدا کی بات کرنے لگ گیا ہے اور اس قسم کا پرانا تصور باقی نہیں رہا کہ خدا کی بات کرو گے تو تم غیر معقول سمجھے جاؤ گے اور ایک فیصد ایسا ہے جو اپنے علم کے ساتھ اللہ تعالی کی ہستی کے دلائل بھی دینے لگ گیا ہے۔سائنسی تجارب سے ہستی باری تعالیٰ کا اقرار یہ عجیب بات ہے کہ گزشتہ دور میں بھی جب سائنس کا آغاز ہوا ہے تو اس وقت سائنسدانوں کی ایک قسم پیدا ہوئی تھی مگر اس بیچاری قسم کو سائنسدانوں نے بھی دبایا اور مذہب والوں نے بھی دبایا۔مذہب کی طرف سے بھی وہ نکال دیے گئے اور سائنسی دنیا سے بھی نکالے گئے یا کم از کم ان سے یہ بدسلوک ہوا اور کہا گیا کہ تم بیچ میں جاہل پیدا ہو گئے ہو لیکن اب دوبارہ وہی دور آ گیا ہے لیکن پہلے سے زیادہ علمی ور یقینی پلیٹ فارم پر قائم ہے۔اب وہ فرضی اور خیالی دور نہیں ہے بلکہ سائنسدان ان باتوں میں جن کی بناء پر وہ مذہب کا یا خدا کا انکار کر رہے تھے، جب مزید آگے بڑھے ہیں تو ان کو ایسے حیرت انگیز مشاہدات ہوئے جن کے نتیجہ میں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اب خدا کی طرف واپس جانے پر مجبور ہیں۔گوا بھی یہ آواز دبی اٹھ رہی ہے لیکن اٹھ ضرور رہی ہے۔سائنسدانوں کے دوطبقات چنانچہ دو طبقے پیدا ہو چکے ہیں۔ایک وہ طبقہ ہے جو مشاہدات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ہے تو حیرت انگیز لیکن اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ممکن ہے کہ آئندہ وجہ سمجھ آ جائے اور ایک طبقہ ہے جو یہ کہتا ہے کہ آئندہ وجہ سمجھ آ بھی جائے تب بھی یہ انگلی یقینی طور پر خدا کی طرف اٹھ رہی ہے۔ہر سائنس کے شعبہ میں اس قسم کے دو طبقات پیدا ہو چکے ہیں۔مثلاً کائنات کے آغاز کا ایک شعبہ ہے کہ کس طرح کائنات کا آغاز