مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 101

101 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم کریں گے۔وہ تو ایک قسم کا ویسا ہی خانہ خدا بن جائے گا جیسے آجکل کئی دولتمند ملک جگہ جگہ بنارہے ہیں۔سوائے اس کے کہ وہاں چند مجاور بیٹھے ہوں جو دکھا رہے ہوں یہ ( بیت الذکر ) ہے۔اس طرح اس میں داخل ہوتے ہیں اور اس طرح اس میں بیٹھتے ہیں اس کے سوا ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔اٹالین زبان سیکھنے کی ضرورت پس اٹلی کے لئے ایسے احمدی نوجوانوں کی بہت شدید ضرورت ہے جو جلد از جلد اٹالین زبان سیکھیں۔علاوہ ازیں جامعہ احمدیہ میں بھی اس بات کی طرف فوری توجہ کی جائے۔اٹالین سکھانے کا انتظام جس طرح بھی ہو خواہ زیادہ خرچ بھی کرنا پڑا تب بھی کرنا چاہیے۔جامعہ میں نہیں ہوسکتا تو یہاں سے دویا تین احمدی طلبہ باہر بھجوائے جائیں یا تین واقفین جو ہوشیار ہیں ان کو اٹالین زبان سیکھنے کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے۔پرتگالی زبان پر توجہ یہی حال پارچوگیز کا ہے۔جنوبی امریکہ میں انشاء اللہ تعالیٰ مشن کھولنے کا ارادہ ہے اور وہی سکیم ہے جو خدام الاحمدیہ کے تحت شروع ہوئی تھی۔خدام الاحمدیہ نے دو مشنوں کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی پیش کش کی تھی ایک اٹلی کیلئے اور برازیل کیلئے۔برازیل جنوبی امریکہ کا ایک بہت بڑا ملک ہے جس میں زیادہ تر پار چوگیز بولی جاتی ہے کیونکہ وہ پرتگالی اثر کے نیچے ہے اس لئے وہاں ہمیں پرتگالی زبان میں ( دعوت الی اللہ ) کرنے والا آدمی چاہیے۔انگریزی کے ساتھ تو وہاں گزارا نہیں ہوگا۔پھر وہاں کی بعض لوکل زبانیں بھی ہیں۔ہم اس پر تحقیق کروارہے ہیں اور ساری صورت حال کے متعلق معلومات منگوار ہے ہیں کہ کون کون رہے سے قبیلوں میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان کے سکھانے کا کیا انتظام ہے۔اس لئے پار چوگیز زبان بھی ساتھ شامل کرنی پڑے گی۔فرانسیسی زبان کا وسیع دائرہ فرانسیسی میں اگر چہ دو آدمی تیز ہیں لیکن فرانسیسی زبان کا بہت وسیع دائرہ ہے۔یہ صرف فرانس ہی میں نہیں بولی جاتی۔ماریشس میں اور افریقہ کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں بھی بڑی کثرت کے ساتھ بولی