مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 705 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 705

705 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم اپنا پورا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر رکھتے ہیں۔جیسا کسی میں سعادت کا تخم ہو گا وقت پر سرسبز ہو جائے ( ملفوظات جلد جلد اوّل۔جدید ایڈیشن صفحہ 309) گا۔یہاں ایک بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ نرمی کے ساتھ اپنے گھر میں بچوں کی شرارتوں سے ٹوکنا ایک ایسی عادت ہے کہ اس کے نتیجے میں بچے پھر دوسروں کے گھروں میں بھی جا کر شرارتیں نہیں کرتے۔لیکن بعض ماں باپ عجیب خصلت رکھتے ہیں۔اپنے گھر میں اپنی چیزوں کے نقصان پر تو ان کو بہت غصہ چڑھتا ہے اور وہ بچوں سے بہت سختی کرتے ہیں۔مگر وہی بچے جب دوسرے کے گھر جائیں تو ان کی قیمتی چیز میں بھی توڑ پھوڑ کر پھینک دیں تو ان کو روکتے نہیں۔ایسے ماں باپ کو چاہیے ہی نہیں کہ بچوں کو لے کر دوسروں کے گھروں میں جائیں اور اگر جائیں تو ان کو پکڑ کر اپنے پاس بٹھا کر رکھیں۔اس وقت کی جوختی ہے اس کے خلاف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کچھ نہیں فرما ر ہے۔پس اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آخری نصیحت کے بعد میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور جو روایات رہ گئی ہیں ان کو انشاء اللہ آئند ہ خطبہ میں یا کسی اور موقع پر پیش کیا جائے گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 24 مارچ تا30 مارچ 2000ء) تمت بالخير