مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 689 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 689

مشعل راه جلد سوم 689 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 11 فروری 2000ء تربیت اولاد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں جو اپنے بچوں سے شروع سے ہی عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں ان کے بچے بھی بڑے ہو کر ان کی بھی عزت کرتے ہیں اپنی اولاد کو سات سال کی عمر میں نماز کا حکم دو پھر دس سال تک انہیں اس پر سختی سے کار بند کرو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ایسی ماؤں پر جو بچپن سے بچوں سے محبت کا سلوک کرتی ہیں ان پر جہنم حرام کر دی جاتی ہے۔کسی شخص کا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنا صدقہ دینے سے زیادہ بہتر ہے ماں باپ کا اپنی بیٹیوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے