مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 685 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 685

685 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم یہ نہیں کہ سب سے یکساں بات کی جائے بیان کرنے والے کو چاہیے کہ کسی کے برا کہنے کو برا نہ منائے بلکہ اپنا کام کئے جائے اور تھکے نہیں امراء کا مزاج بہت نازک ہوتا ہے اور دنیا سے غافل بھی ہوتے ہیں بہت باتیں سن بھی نہیں سکتے انہیں کسی موقع پر کسی پیرایہ میں نہایت نرمی سے نصیحت کرنی چاہیے یعنی ان کے دل کی چابی کی تلاش رہے اور جب وہ چابی آپ کو میسر آئے تو اس وقت جو آپ بات کریں گے اس کے لئے ان کے دل کے دروازے کھل جائیں گے۔میں نے یہی فیصلہ کیا تھا کہ اب آپ کو خطاب مختصر کروں گا اور خطبات میں بھی میں نے دراصل مسلسل یہ کوشش شروع کی ہوئی ہے کہ ضروری نہیں کہ گھنٹے کا خطبہ ہو بلکہ مختصر بات بھی کی جائے جو باتیں میں کر رہا ہوں۔ان پر مجھے خود بھی تو عمل کرنا چاہیے مختصر بات ہومگر دل سے نکل ہوئی دل پر اثر کرنے والی اس لئے اس مضمون کے آخر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ : اے عزیز و! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے بڑی خوش قسمتی ہے اگر کوئی سمجھے تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی بڑی خوش نصیبی ہے اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو اور اپنے دلوں کو پاک کرو اور اپنی مولیٰ کو راضی کرو۔وہی بات جو پہلے بیان کی گئی ہے۔آخری مقصد ہر دینی جہاد کا یہ ہے کہ مولیٰ راضی ہو جائے۔دوستو ! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو آئے دن اپنے چاروں طرف ہم لوگوں کو مرتا اور کبھی بیماریوں کا شکار کبھی حادثات کا شکار کبھی بڑی عمر کا شکار ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن سب نے آخر اس دنیا سے چلے جانا ہے اور اس موتا موتی کے درمیان ہر انسان اپنی بیوقوفی کی وجہ سے یا اپنی نفسانیت کی وجہ سے سمجھتا ہے کہ میں باقی ہوں باقی سب مر رہے ہیں یہ ہرگز درست نہیں۔فرمایا۔دوستو ! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو اپنے اصلی گھروں کو یا دکر وسب نے آخر وہاں جانا ہے تم دیکھتے ہو کہ ہر ایک سال کوئی نہ کوئی دوست تم سے رخصت ہو جاتا ہے کوئی سال ایسا نہیں آتا کہ انسان کے جاننے والے اس کے عزیز اس کے اقرباء میں سے کوئی نہ کوئی رخصت نہ ہو رہا ہو۔ایسے ہی تم بھی کسی سال اپنے دوستوں کو داغ جدائی دے جاؤ گے یہ بھی تو سوچو کہ تم بھی ان سب دوستوں کو روتا پیٹتا چھوڑ