مشعل راہ جلد سوم — Page 661
مشعل راه جلد سوم 661 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالى تشهد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔ياَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلاً سَدِيداً يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُوْلَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيْماً (الاحزاب : ۷۱-۷۲) آج کے خطبے کے لئے میں نے قرآن کریم کی دو دو آیات مختلف سورتوں سے اخذ کی ہیں اور انہی کو اس خطبے کا عنوان بنایا ہے۔یہ پہلی دو آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الاحزاب کی آیت اکہترویں اور بہترویں ہیں۔دوسری دو آیات میں نے سورۃ البقرہ سے چینی ہیں پینتالیس اور چھیالیس جو اس طرح ہیں۔أَتَامُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ کیا تم لوگوں کوتو نیکی کی تعلیم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو۔وَ انْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ حالا نکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو۔أَفَلا تَعْقِلُوْنَ کیا تم عقل نہیں کرتے۔وَاسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوۃ اور صبر اور صلوٰۃ کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔وَ إِنَّهَا لَكَبِيْرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِيْنَ اور یہ بہت بڑی بات ہے مگر ان لوگوں کے لئے جو خاک بہ سر ہوں ، جو مزا جامٹی سے ملے رہیں۔یہ دو آیات ہیں جن کو میں ایک دوسرے خطبے کا موضوع بناؤں گا۔سیدھی بات سچی بات سے زیادہ اعلیٰ درجے کی بات ہے پہلی آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ آیات اکثر نکاح کے موقعوں پر تلاوت کی جاتی ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور سیدھی بات کہو۔سیدھی بات کے متعلق میں پہلے بھی کئی دفعہ عرض کر چکا ہوں کہ سیدھی بات سچی بات سے زیادہ اعلیٰ درجے کی بات ہے۔سچی بات کہنے کے نتیجے میں بھی بعض دفعہ غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔سیدھی بات کرنے کا عادی پوری کوشش کرتا ہے کہ بات اس طرح کرے کہ بچی بھی ہو اور اس سے کوئی غلط فہمی بھی پیدا نہ ہو۔جو اس کے دل کا منشاء ہے وہ پوری