مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 627 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 627

مشعل راه جلد سوم 627 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی اولوا الامر کی بحث اٹھائی ہے اس کے بہت سے پہلو چھوڑتے ہوئے اب میں اس بحث کو لیتا ہوں جو جماعتی نظام سے گہرا تعلق رکھنے والی ہے۔اطاعت کی افادیت اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر بچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے“۔اب اولوالامر کے مقابل پر اطاعت کا مضمون ہے۔فرمایا:- اگر سچے دل سے اطاعت کی جائے ، تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔یہ مضمون اطاعت کرنے والے کے سوا کوئی سمجھ نہیں سکتا۔ان شرائط کے ساتھ جو میں نے بیان کی ہیں اگر کوئی کسی اولوا الامر کی اطاعت کرتا ہے تو خواہ وہ چھوٹا سا انسان ہی ہواس کے دل میں ایک عظمت پیدا ہو جاتی ہے، ایک کشادگی پیدا ہوتی ہے۔وہ جانتا ہے کہ دنیا کے لحاظ سے میں بڑا ہوں لیکن اس کی اطاعت اس لئے کر رہا ہوں کہ اللہ نے فرمایا ہے۔اس کی اطاعت اس لئے کر رہا ہوں کہ جس نے مجھ تک پیغام پہنچایا اس نے اللہ کا پیغام پہنچایا۔اس وقت اس کا جھکنا اس کی عظمت کی دلیل ہوگی اور اس کو محسوس ہوگا کہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ابتلاء میں کامیاب ہو گیا ہوں۔اس وجہ سے وہ نور اور روح کو ایک لذت آتی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے اُس کی بنیادی وجہ یہ ہے۔لوگ مجاہدے کرتے ہیں بعض عمریں گنوا دیتے ہیں مجاہدوں میں، فرمایا مجاہدات کی اتنی ضرورت نہیں ہے، اطاعت کی ضرورت ہے۔اطاعت سے انقلاب عظیم برپا ہو سکتے ہیں۔مجاہدات سے ایک شخص کو خیال ہو سکتا ہے میں جسم کما رہا ہوں یا میری روح کو پرورش مل رہی ہے لیکن اس سے ساری دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔فرمایا : - مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے مگر ہاں یہ شرط ہے کہ کچی اطاعت ہو اور یہی ایک مشکل امر ہے“۔