مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 598 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 598

598 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جہاں بسا اوقات ایک گھر کا دوسرے سے رابطہ کرنے کے لئے بھی سوسو دود وسو چار چار سو میل کا سفر کرنا پڑتا ہے، بعض دفعہ ہزار میل کا سفر کرنا پڑتا ہے۔وہاں نظام جماعت میں طاقت ہی نہیں کہ وہ سب تک پہنچ سکے۔مگر نظام قرآن میں یہ طاقت ہے اور قرآن کریم نے شروع ہی میں آپ کو یہ سادہ طریق سمجھا دیا ہے۔ہر گھر والے کا فرض ہے کہ وہ قرآن کی طرف توجہ دے، قرآن کے معانی کی طرف توجہ دے، ایک بھی گھر کا فرد ایسا نہ ہو جو روزانہ قرآن کے پڑھنے کی عادت نہ رکھتا ہوا ور قرآن کریم کو پھر مضامین سمجھ کر پڑھے اور جو بھی ترجمہ میسر ہو اس کے ساتھ ملا کر پڑھے۔ایسے بچوں کے دل میں پھر سوال بھی اٹھتے ہیں اور وہ سوالات بسا اوقات مجھے اس وقت نظر آتے ہیں جب کسی مجلس سوال و جواب میں بیٹھا ہوں تو مجھے پتہ چل جاتا ہے کہ بعض بچے ایسے ضرور ہیں جو قرآن پڑھ رہے ہیں اور قرآن پڑھنے کے بعد پھر ان کے دل میں سوال اٹھتے ہیں۔ان سوالات کے حل کے دوطریق ہیں۔ایک تو جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ تم اولو العلم کے پاس جایا کرو اور اولوالعلم وہ لوگ ہیں جو آپ کی جماعتوں میں موجود ہیں۔اس کے لئے سال یا دو سال میں کسی ایک مجلس کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔مربی ہیں، دوسرے بزرگ ہیں جن کو قرآن کریم سے محبت ہے۔کچھ ایسے ہیں جنہوں نے کثرت سے تفاسیر پڑھی ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہر جماعت میں ایسے ایک دو انسان ضرور ہوں گے جن کو دینی علم بڑھانے کا شوق ہے۔ان کے پاس جانا چاہیے، ان سے پوچھنا چاہیے اور روز بروز اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔اور اس سے بڑھ کر دوسرا طریق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے سوال کریں اور اللہ تعالیٰ سے التجا کریں کہ وہ آپ کو سمجھا دے۔بچپن سے خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ وہ چیز ہے جس کی طرف توجہ دلائی ہے اور مجھے کبھی علماء کے پاس نہیں جانا پڑا۔جب بھی سوال اٹھا تھا ایک بات لاز ما میری مددگار ہوتی تھی۔"يُؤْمِنُونَ بالغيب “ یہ کامل ایمان تھا کہ اس سوال کا جواب موجود ہے۔میرے لئے غیب ہے مگر میں ایمان رکھتا ہوں۔اس غیب پر ایمان رکھتا ہوں جس پر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ مومن بندے ضرور ایمان رکھتے ہیں اور اس ایمان کے نتیجے میں وہ غیب جو لوگوں کے لئے غیب رہتا ہے آپ کی دعا کے ذریعے آپ کے قریب آجاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ ہے۔آپ خدا سے دعا مانگیں کہ مجھے اس مضمون کی سمجھ نہیں آرہی۔ایمان ضرور ہے کہ تو سچا ہے، ایمان ہے کہ اس میں شک کوئی نہیں، تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ آپ کی سوچوں میں برکت ڈالے گا اور اپنے فضل کے ساتھ آپ کے مسائل حل کرے گا۔