مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 580 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 580

580 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کا فلسفہ آپ کو سمجھایا جائے۔بعض بچے کہتے ہیں صبح ہم سے اٹھا نہیں جاتا، کیوں اٹھیں۔ایک دو نمازیں Miss ہو گئیں تو کیا فرق پڑ گیا۔بعض کہتے ہیں چار پانچ Miss ہوگئیں تو کیا فرق پڑا۔ہم اسی طرح ٹھیک ٹھاک ہیں۔جب تک آپ عبادت کا فلسفہ ان کو نہیں سمجھائیں گے ان کو یہ فرق سمجھ میں نہیں آئے گا۔ابھی ایک ملاقات میں ، یعنی ابھی سے مراد ہے کچھ دن پہلے، ایک بچے نے کہا کہ صبح کی نماز میں اس وقت اٹھنا کیوں ضروری ہے؟ اور اگر میں صبح کی نماز نہ بھی پڑھوں تو کیا فرق پڑتا ہے۔میں نے کہا آپ مجھے یہ بتائیں آپ ناشتہ کرتے ہیں؟ کہا ہاں میں کرتا ہوں۔تمہیں اچھا لگتا ہے؟ اس کو اتفاق سے اچھا لگتا تھا، بعض بچوں کو نہیں لگتا کہ ہاں مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔میں نے کہا نہ کیا کرو کیا فرق پڑتا ہے؟ تو اس کی سمجھ میں آئی ، ہاں فرق پڑتا ہے۔مگر وہ فرق ہے کیا۔یہ جب تک نہ سمجھایا جائے اس وقت تک محض فلسفیانہ جواب سے اگر عقل مطمئن بھی ہو تو پوری طرح دل مطمئن نہیں ہوا کرتا۔ناشتہ اچھا لگتا ہے، اس لئے اس کو کھانے سے مزہ آتا ہے۔اگر آپ کہہ دیں کہ عبادت بھی اور صبح کی نماز بھی ایک ناشتہ ہے تو مان تو جائے گا۔مگر اس نماز میں اگر مزہ ہی نہ آئے تو اس کو کیا پتہ کہ یہ ناشتہ تھا بھی کہ نہیں۔اس لئے عبادت میں مزہ پیدا کرنا یہ آغاز ہی سے ضروری ہے اور اس سلسلے میں بہت لمبی باتیں ہیں جو بیان کی جاسکتی ہیں مگر وقت کی رعایت کے پیش نظر میں مجبور ہوں کہ اس بات کو ذرا مختصر کروں۔امر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے کبھی اپنی عبادت پر غور کیا کہ آپ کو کیوں مزہ آیا؟ خدا سے تعلق کی جھر جھری جب تک دل میں پیدا نہ ہو اس وقت تک عبادت میں مزہ ہی نہیں آسکتا اور اس تعلق کو پیدا کرنے کے لئے احسان کرنے والے اور احسان مند کے درمیان جو رشتہ ہے اس کو کھولنا ضروری ہے۔چنانچہ بچوں کو یہ سمجھانا پڑے گا تمہیں ناشتہ پسند ہے، مگر پتہ ہے ناشتہ پیدا کیسے ہوا؟ ایک ایسا قادر مطلق ہے جو رب العالمین ہے۔اس نے تمام جہانوں کی ربوبیت کی ذمہ داری آپ اٹھا لی تھی۔تمہیں تو خدا نے اتنے اچھے اچھے کھانے، اتنے اچھے اچھے رزق عطا فرمائے ہیں مگر ساری دنیا پر نظر ڈال کے دیکھو۔سمندروں کی گہرائیوں میں بھی رزق مقرر ہے۔اڑنے والے پرندوں کے لئے آسمان کی بلندیوں تک جو جاتے ہیں ان کے لئے بھی رزق مقرر ہے۔کوئی کائنات میں ایسا جاندار نہیں جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے رزق کے سامان نہ فرمائے ہوں اور اس پر اگر آپ غور کریں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ان کو سمجھانا پڑتا ہے۔چنانچہ اپنے گھر میں بچوں کو بعض دفعہ میں سمجھا تا ہوں کہ باہر نکل کے دیکھو۔پرندے صبح اٹھتے ہیں۔ان کو کوئی پتہ نہیں کہ کہاں سے کیا ملے گا۔کوے اٹھتے ہیں اور چہچہانے والے چھوٹے چھوٹے پرندے صبح کے