مشعل راہ جلد سوم — Page 475
مشعل راه جلد سوم 475 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آج پھر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کی توفیق بخشی ہے۔آج منعقد ہونے والا یہ اجتماع اب مغربی جرمنی کا نہیں بلکہ سارے جرمنی کا اجتماع ہے۔مگر خدام کی شمولیت کے لحاظ سے عملاً زیادہ بلکہ بہت زیادہ شمولیت اس میں مغربی جرمنی کی طرف سے ہی ہے۔جرمنی کی سیاسی واقتصادی اہمیت اب جرمنی کے مغربی اور مشرقی دونوں حصوں کی اقتصادیات آپ میں مل رہی ہیں۔اس کے نتیجہ میں کچھ عرصہ کے بعد ایک نیا جرمنی معرضِ وجود میں آئے گا جس کی اقتصادی حالت آج کے جرمنی سے کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہوگی۔ہر چند کہ یہ قوم مشرقی اور مغربی حصوں کے باہم پھر متحد ہو جانے پر ذہنی و قلبی لحاظ سے خوش ہے لیکن مغربی جرمنی کو سر دست مشرقی جرمنی کا اقتصادی بوجھ اٹھانے کی وجہ سے وقتی طور پر ایک اقتصادی صدمہ پہنچا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ مشرقی جرمنی کے بوجھ نے مغربی جرمنی کے اقتصادی معیار کو بھی نیچے جھکا دیا ہے لیکن عنقریب آپ دیکھیں گے کہ جرمنی اقتصادی لحاظ سے پھر ایک بہت بڑی طاقت بن کر ابھرنے والا ہے۔صرف مشرقی جرمنی ہی نہیں بلکہ مشرقی یورپ کے بعض ممالک بھی جلد جرمنی کی طرف متوجہ ہوں گے اور اس کے ساتھ منسلک ہونے کی کسی نہ کسی رنگ میں کوشش کریں گے۔اس احساس کے نتیجہ میں ابھی سے بعض دوسرے ممالک میں جرمنی کے خلاف حسد پیدا ہو چکا ہے۔وہ مستقبل پر نگاه ڈالتے ہوئے گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں کہ جرمنی کہیں ان کے مقابلہ پر بہت زیادہ طاقتور ملک بن کر نہ اُبھرے اور اس طرح آپس میں فاصلے زیادہ نہ بڑھ جائیں۔جرمنی کا جماعت احمدیہ سے تعلق جرمنی کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت ہی حسن و احسان کا تعلق رہا ہے۔یورپ میں بلکہ دنیا بھر میں