مشعل راہ جلد سوم — Page 472
472 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم مجھ کو آپ جو کام پہنچانا چاہتے ہیں وہ مختصر کر دیں اور بجائے اس کے کہ یہ بتائیں کہ آپ نے کتنے پیڑ لگائے اور کتنی محنتیں کیں اور کس طرح ان پودوں کو تناور درختوں میں تبدیل کیا۔مجھے صرف یہ بتا دیا کریں کہ پھل کتنے لگے۔پیٹوں سے مجھے غرض نہیں ہے۔تو پھلوں کے لحاظ سے ان پانچ عادات کی متعلق رپورٹ مل جائے کہ آپ نے کتنے احمدیوں میں یہ عادات راسخ کرنے میں کام کیا ہے؟ کتنے لوگوں نے ، بچوں نے ، بڑوں نے مردوں اور عورتوں نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور اس کے سلسلہ میں آپ نے کیا کارروائیاں کی ہیں؟ سر دست صرف یہ بتائیں۔یعنی نظر رکھنے کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں؟ عادتوں کو مزید راسخ کرنے کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں؟ اتنا حصہ بیشک مزید بھی بتادیں۔جو پھلوں کی حفاظت سے تعلق رکھنے والا حصہ ہے۔پھول پیدا کریں ان کی حفاظت کا انتظام کریں اور وہ حفاظت کی جو کارروائیاں ہیں وہ اپنی رپورٹ میں بے شک مختصراً لکھ دیا کریں دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ پتہ لگ جایا کرے کہ عرصہ زیر پورٹ میں کتنے ایسے احمدی بچے، بڑے تھے جو نماز پنج وقتہ نہیں پڑھتے تھے جن کو آپ نے نماز پنج وقتہ کی عادت ڈالی ہے یا کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے اور آپ نے ایک یا دو نمازوں کی عادت ڈالی ہے۔صرف یہ تعداد کافی ہے۔اگلی رپورٹ میں ان کا ذکر نہ ہو بلکہ مزید جو آپ نے اس میں شامل کئے ہوئے ہیں ان کا ذکر ہو یا اگر دو پڑھتے تھے اور تین پڑھنے لگ گئے تو ان کا ذکر ہو سکتا ہے اور اسی طرح یہ ذکر ہو کہ کتنے ایسے احمدی تھے جن کو نماز ترجمہ شروع کروادیا گیا ہے۔کسی کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے تو دو حصوں میں بیان کیا جاسکتا ہے کہ اتنے ترجمہ پڑھ رہے ہیں اور اتنے ایسے خوش نصیب ہیں جو اگر چہ پہلے ترجمہ نہیں جانتے تھے اور اب ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کو ترجمہ آگیا ہے۔تو یہ چھوٹے چھوٹے کام ہیں۔ان کی طرف ساری مجالس اپنی ساری توجہ مبذول کر دیں۔ان کے علاوہ جو دوسرے کام ہیں۔سردست وہ جاری تو رہیں گے مگر ان کو مقابلہ ثانوی حیثیت دیں۔اس سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ جماعت کی عظیم الشان تعمیر کی ایسی بنیاد میں قائم ہو جائیں گے جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تمام دنیا میں ( دین حق ) کی عمارت کو مستحکم اور بلند تر کرنے میں عظیم الشان کارنامے سرانجام دیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین