مشعل راہ جلد سوم — Page 468
468 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم محسوس نہیں ہوگی اور جب تک نیکی کی لذت محسوس نہ ہو اس وقت تک نیکی دوام نہیں پکڑا کرتی۔اس وقت تک یہ محض نصیحت کی باتیں ہیں۔اس لئے اس کے دو پہلو ہیں۔ایک تو آپ اپنے بچوں کو اچھی کہانیاں سنا کر سبق آموز نصیحتیں کر کے یا سبق آموز واقعات سنا کر غریبوں کی ہمدردی کی طرف مائل کریں۔دُکھ والوں کوڈ کھ دُور کرنے کی طرف مائل کریں اور وہ شخص جو مصیبت زدہ ہے کسی تکلیف میں مبتلا ہے، یہ احساس پیدا کریں کہ اس کی مصیبت دُور ہونی چاہیے اور اس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔خدمت کا جذ بہ اُن کے اندر پیدا کریں۔بلکہ اس کے ساتھ مواقع بھی مہیا کریں۔یہاں عام طور پر ایسے مواقع میسر نہیں آتے یعنی روز مرہ کی زندگی میں بھی ، کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں امیروں اور غریبوں کے درمیان فاصلے بہت ہیں یا درمیانے طبقے کے لوگوں کے درمیان اور غریبوں کے درمیان بہت فاصلے ہیں۔لیکن ہمارے ملکوں میں یعنی غریب ملکوں میں، تیسری دنیا کے ملکوں میں تو غریب اور امیر ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ہر روزان کی گلیوں اُن کے بازاروں میں غربت تکلیف اٹھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور محسوس ہوتی ہے۔وہاں تو نہ صرف یہ کہ کام بہت آسان ہے کہ عملاً بچوں کو بچپن ہی سے لوگوں کی تکلیفیں دُور کرنے کی عادت ڈالی جائے بلکہ مشکل بھی ہے کہ تکلیفیں اتنی ہیں کہ انسان کے حد استطاعت سے بہت بڑھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ایسے ہی ملکوں کے متعلق ، غالباً ایسے ہی ماحول میں غالب نے یہ کہا تھا کہ ے کون جو نہیں ہے کس کی حاجت ہے حاجتمند روا کرے کوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ چونکہ حاجتیں پوری کرنا ہمارے بس سے بڑھ گیا ہے۔اس لئے ہم حاجت پوری کرنا چھوڑ دیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کس کس کی کرے۔دل یہ چاہتا ہے کہ ہر ایک کی کرے۔پس جس کسی کی بھی جتنی حاجت بھی آپ دُور کر سکتے ہیں، خود بھی کریں اور بچوں سے کروائیں اور بچپن میں اگر اس کی عادت پڑ جائے تو اس کے نتیجے میں بچہ جو لذت محسوس کرتا ہے وہ نیکی کو دوام بخش دیتی ہے اور پھر بڑے ہوکر خدام الاحمدیہ میں جا کر یا لجنہ کی بڑی عمر کو پہنچ کر پھر ان تنظیموں کو ان میں محنت نہیں کرنی پڑے گی اور بنے بنائے با اخلاق افراد قوم میسر آئیں گے جو پھر بڑے بڑے کام کرنے کے لئے اپنے آپ کو مستعد اور تیار پائیں گے۔مضبوط عزم و ہمت اور نرم دلی آخر پر پانچویں بات جو میں نے آج کے خطاب کے لئے چنی ہے وہ مضبوط عزم اور ہمت