مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 455 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 455

مشعل راه جلد سوم 455 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی کرنی ہیں اور جوں جوں آپ اس مضمون کو سمجھیں گے اس کی طرف آگے بڑھیں گے آپ کے اندر پہلے اندرونی انقلاب بر پا ہوگا پھر بیرونی انقلاب کی آپ کو طاقت نصیب ہوگی۔خدام الاحمدیہ قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں خدام الاحمدیہ قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور تمام دنیا میں جو ہم نے انقلاب بر پا کرنا ہے اگر چہ اس میں انصار اللہ کو بھی غیر معمولی دخل ہے ان کی عقل کی خدام کو ضرورت ہے ، ان کے تجربے کی خدام کو ضرورت ہے، جو نیکیاں انہوں نے لمبی محنتوں سے کمائی ہیں ان نیکیوں کے نتیجے میں جو خدا کے فضل ان پر نازل ہوتے ہیں، ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ان کی بھی آپ کو ضرورت ہے۔اسی لئے انصار اللہ سے تو آپ الگ نہیں ہو سکتے۔لیکن جو بنیادی مضبوطی کے کام ہیں وہ خدام الاحمدیہ کو ہی کرنے ہیں۔جو عظیم قربانیاں پیش کرنی ہیں وہ خدام الاحمدیہ کو ہی پیش کرنی ہیں۔اس لئے مجلس خدام الاحمدیہ کو اپنی اس حیثیت کو سمجھنا چاہیے اور بڑے وسیع پیمانے پر اگلی صدی کے اس کنارے پر جہاں آج آپ کھڑے ہیں اتنی محنت کے ساتھ اپنے وجود میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں کہ جو پھر ماحول کے رنگ میں بدل سکیں اور اس کے بعد پھر ایسی پاک نسلیں آپ پیچھے چھوڑ سکیں کہ جن کی نیکیوں کا پھل پھر آئندہ نسلاً بعد نسل بنی نوع انسان کھاتے چلے جائیں۔اب یہ اعلان ہے کہ بسیں جو منگوائی ہیں ان کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ان کو روکنا اب مشکل ہو گیا ہے اس لئے بسیں نہیں رک سکتیں میں رک سکتا ہوں۔کوئی حرج نہیں مجھے پتا ہے وقت زیادہ ہو گیا ہے۔لیکن پروگرام ہی ایسا تھا اتنی ملاقاتیں بیچ میں رکھ دی تھیں کہ ناممکن تھا کہ آٹھ بجے یہ پروگرام شروع کیا جاسکے۔بہر حال اب مجبوری ہے۔۔اب الوداع۔