مشعل راہ جلد سوم — Page 453
مشعل راه جلد سوم 453 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ پاک کرتا ہے۔بعض دوسرے رنگ جب چڑھے ہوں کپڑے پر تو بعض دوسرے رنگ نہیں چڑھ سکتے۔کیسے ممکن ہے کہ آپ اپنے نفس کو دھوئے بغیر بیماریوں سے صاف کئے بغیر اللہ کے رنگ میں رنگین کر لیں۔اسی لئے یہ کوئی آسان کام نہیں ہے یا بہت سادہ بات نہیں ہے کہ آپ خدا کی صفات کو اپنے اندر جاری کریں۔اندرونی نفسانی جذبات سے اپنے وجود کو پہلے پاک کرنا ہو گا۔بعض داغ دھونے ہیں بعض رنگوں سے اپنے جسم کے کپڑوں کو چھڑانا ہو گا۔تب جا کر آپ دیکھیں گے کہ البہی صفات آپ کے اندر داخل ہونی شروع ہو جائیں گی۔پس نفس کو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے جس طرح جھاڑو دیا جاتا ہے گھر کا اس طرح پہلے صفائی کرو۔اور اپنے نفس میں ایسا جھاڑو دو کہ کوئی گند کا حصہ باقی نہ رہے۔جوں جوں آپ صاف ہوتے چلے جائیں گے خدا آپ کے وجود میں داخل ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں آپ کو سب طاقتیں نصیب ہوں گی۔آپ دنیا کی باتوں سے کبھی پھر مرعوب نہ ہوں گے آپ کو وہ اپنے غم اور اپنے فکر معمولی دکھائی دینے لگیں۔غم و فکر تو وہ کرتے ہیں۔لیکن خدا والوں پر غم و فکر غالب نہیں آیا کرتا۔جو بے خدا لوگ ہوں ان کو بعض دفعہ غم اور فکر نڈھال کر دیتے ہیں اور ان کو پیس کے رکھ دیا کرتے ہیں۔لیکن جو خدا والے ہیں وہ بڑے سے بڑے صدمے کو بھی بڑے حوصلے سے برداشت کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ تو نہیں کہ ان کو صدمہ نہیں پہنچتا مگر چونکہ خدا سے تعلق ہوتا ہے اس لئے وہ بڑے سے بڑے صدمے کو بھی برداشت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔خدا والے بننے کی کوشش کریں پس دنیا کے مصائب سے نجات حاصل کرنی ، دنیا کے دلدل سے نکلنا، دنیا کی فکروں سے رہائی پانی ان سب کا ایک ہی علاج ہے کہ آپ خدا والے بننے کی کوشش کریں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کے متعلق خدا تعالی کا یہ کلام لازماً اطلاق پائے گا۔جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا لَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (یونس: 63 )۔کہ خبردار اللہ کے ولی وہ ہیں جن پر کوئی خوف غالب نہیں آتا اور کوئی غم ان کو محزون نہیں کر دیتا۔اب یہ تو کہنا غلط ہے کہ خدا کے اولیاء کو کوئی غم پیش نہیں ہوتا۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود مغموم ہو جایا کرتے تھے۔یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی خوف ان کے سامنے نہیں آتا۔کئی کے خوف در پیش ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کئی قسم کے خوف در پیش رہتے تھے اپنی