مشعل راہ جلد سوم — Page 452
مشعل راه جلد سوم 452 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی عقل کے ساتھ دیکھتے ہوئے بھلا کون تھا جو اتنے بڑے ظلموں کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتا سارا معاشرہ، سارا ماحول جو پہلے آپ کی صفات بیان کرتے ہوئے تھکتا نہیں تھا، جو آپ کے گن گاتے ہوئے اس طرح رطب اللسان رہتا تھا کہ گویا عرب میں سب سے عظیم الشان شخصیت یہی ہے اور تھی بھی۔امین کا خطاب دیتا تھا صدیق کا خطاب دیتا تھا، ہر قسم کے اچھے ناموں سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کیا جاتا تھا۔لیکن جب امانت کا بوجھ اٹھایا تو اچانک سب دنیا نے آپ کے اوپر ہر قسم کی زبان طعن دراز کی ، ہر قسم کے گند اچھالے، ہر قسم کی گالیاں دیں، ہر قسم کے عیب نکالنے کی کوشش کی اور پھر دیگر مظالم کی تو حد کر دی۔پس یہ ہے جَهُولًا کا معنی۔آپ کس طرح اپنے نفس کو خدا کے تابع کریں گے اگر آپ اپنے نفس پر رحم کرنے والے ہوں گے۔اگر آپ دنیا کی پروا کریں گے اور دنیا کی پروا کے نتیجے میں آپ خدا کی خاطر اپنے نفس سے غافل ہو جائیں گے یا ڈر جائیں گے کہ ہم کس طرح ان عواقب کو برداشت کریں گے جو خدا کی خاطر انسانوں کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔پس یہ مضمون تو دیکھنے میں بڑا آسان ہے کہ خدا والے بن جائیں۔لیکن خدا والے بننے کے لئے مشکلات ہیں۔قربانیاں در پیش ہیں اور سب سے اہم نکتہ جو سمجھنے کے لئے لائق ہے یہ ہے کہ اپنے نفس پر رحم کرنا چھوڑ دیں۔اپنے نفس کے ناقد بن جائیں۔اپنے نفس کو باریک نظر سے دیکھیں اور ہر عیب جو اپنے نفس میں نظر آئے اسے تسلیم کریں۔اور پھر اس کو کھنگالیں اور اس کو صاف کرنے کی کوشش کریں۔دعائیں کریں، زور لگائیں اور پیچھے پڑ جائیں کہ میں نے یہ نفس نہیں رہنے دینا۔یہ کام بہت لمبا ہے کیونکہ جب آپ اپنے وجود کے اندر نقص ڈھونڈیں گے تو آپ یہ معلوم کر کے حیران رہ جائیں گے کہ نقص اتنے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی پہلے کس پہ ہاتھ ڈالیں۔انسان جب شعور کی آنکھ پیدا کرتا ہے تو اس کو داغ نظر آنے شروع ہو جاتے ہیں۔جب شعور کی آنکھ نہ ہو تو کوئی داغ دکھائی نہیں دیتا۔اس لئے شعور کی آنکھ پیدا کرنا خدا والا بننے کے لئے نہایت ضروری ہے۔اپنے نفس کا بڑی باریک نظر کے ساتھ محاسبہ کیا کریں اور پھر عقل کے ساتھ یہ فیصلہ کریں کہ آپ میں کتنا صاف ہونے کی طاقت ہے۔اتنا ذمہ اٹھائیں جس حد تک آپ اپنے اندر توفیق پاتے ہیں اور اس توفیق کے مطابق اپنے آپ کو صاف کرنا شروع کریں۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کی خاطر جب آپ اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے اور خدا کی صفات کو جاری کریں گے تو آپ کی طاقت بڑھنی شروع ہو جائے گی۔صفات الہی ہر کپڑے، ہر رنگ پر نہیں جاری ہو سکتے۔بعض رنگ گندے کپڑے پر نہیں چڑھ سکتے۔اسی لئے رنگریز اس کپڑے کو پہلے خوب دھوتا اور صاف کرتا ہے اور