مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 396 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 396

مشعل راه جلد سوم 396 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ ہے۔ہر احمدی کو اس میں تماش بین کی طرح نہیں بلکہ حصہ لینے والوں کی طرح شامل ہونا چاہیے۔آپ میں سے جتنے اس میں شامل ہوں گے اتنے ہی زیادہ برکتیں اور نشانات ظاہر ہوں گے۔حضور نے فرمایا اس مباہلہ کے نتیجہ میں جب کہ خدا نے نصرت کے نشان دکھائے ہیں۔دنیا بھر سے بکثرت بیعتوں کے خطوط ملنے لگے ہیں۔ان کا تعلق صرف پاکستان و ہندوستان سے نہیں بلکہ نبی، امریکہ ، یورپ اور افریقہ سے بھی ہے اور لکھنے والے لکھتے ہیں کہ یہ اعجازی نشان دیکھ کر ہم پوری شرح صدر کے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔حضور نے فرمایا وہ لوگ جو براہ راست تکلیف کے ذریعہ پھل پانے سے محروم رہتے ہیں ان کے لئے اس موقع پر اس رنگ میں شامل ہونے کا ایک وقت میسر آگیا ہے۔اس وقت میں وہ مباہلے کی تیاری کریں۔حضور نے فرمایا نشانات کا سلسلہ جو جاری ہو چکا ہے وہ رکنے والا نہیں۔کیونکہ جب خدا کی طرف سے یہ سلسلہ جاری ہو تو اس کا کوئی منتہی بھی ہوا کرتا ہے۔مباہلوں اور روحانی مقابلوں کے نتیجہ میں فیصلہ خدا کی ان دوانگلیوں کے درمیان ہوا کرتا ہے جن کے درمیان دل بے اختیار ہوا کرتے ہیں کہ جس طرف چاہے جب چاہے خدا کی تقدیر ان کا رخ پلٹ سکتی ہے۔اس لئے آپ اپنی عبادت کے معیار کو بڑھا ئیں۔گناہوں کو جھاڑنا، کمزوریوں کو دور کرنا شروع کریں۔محض اللہ بعض تبدیلیاں پیدا کریں اور دعائیں کریں کہ اے خدا تو احمدیت کے دشمنوں کے دلوں میں تبدیلیاں پیدا کر اور ایسے اعجازی نشان دکھا جو بظاہر قہری ہوں لیکن فی الحقیقت اپنے اندر تیرے جلال کی تجلیات لئے ہوں اور ان کی کشش اور حسن کے نتیجہ میں کثرت کے ساتھ دنیا کے دل احمدیت کی طرف مائل ہوں۔پس اس عالمی مقابلے میں میں آپ کو شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں کیونکہ دنیا کی اولمپکس تو ہر چار سال کے بعد آجایا کرتی ہیں۔مگر اس قسم کے روحانی مقابلے بعض دفعہ ہزاروں سال کے بعد نصیب ہوا کرتے ہیں۔آپ خوش نصیب ہیں۔جو اس زمانے میں رہ رہے ہیں۔لیکن موسیٰ کی قوم کی طرح ان معنوں میں نہ بڑھیں کہ آپ یہ کہیں کہ جاتو اور تیرا خدا لڑتے پھرو۔ہم یہاں بیٹھ رہنے والے ہیں۔بلکہ اٹھیں اور اس سفر میں میرے ساتھ شریک رہیں قدم قدم میں میرا ساتھ دیں اور دعاؤں کے ذریعہ اور پاک تبدیلیوں کے ذریعہ وہ انقلاب بر پا کرنے کے لئے میری مدد کریں۔جس کے لئے خدا نے مجھے نہیں بلکہ ہم سب کو مامور کیا ہے۔خدا کرے کہ جلد تر وہ انقلاب دنیا میں (ضمیمہ ماہنامہ مصباح اکتوبر 88ء) رونما ہو۔آمین