مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 344 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 344

344 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جمعہ کی نماز سے عصر کے وقت تک ایسی مبارک ساعتیں آتی ہیں جن میں مومن کی ہر دعا قبول ہو جاتی ہے اور اس کے علاوہ جمعہ کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثبت رنگ میں جو کچھ فرمایا ہے وہ بھی ایک طویل مضمون ہے لیکن خلاصہ کلام یہی ہے کہ مومنوں کے لئے جمعہ کا دن بہت ہی اہمیت رکھنے والا دن ہے اور غیر معمولی برکتوں اور رحمتوں کا موجب ہے۔جماعت احمدیہ کے معیار کے لحاظ سے فکر انگیز بات پس یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نئے سال کا آغاز جمعہ کے دن سے ہورہا ہے۔اس میں ہمارے لئے دو خوشیاں اکٹھی ہو گئی ہیں۔لیکن ان خوشیوں کے ساتھ ایک غم کا احساس اور فکر کا احساس بھی شامل ہے۔اور وہ یہ ہے کہ جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے جماعت احمدیہ کے بھی تمام افراد نہ صرف یہ کہ جمعہ کی برکتوں سے پوری طرح واقف نہیں بلکہ بہت سے ایسے ہیں جو جمعہ کے فرض کی ادائیگی سے بھی غافل ہیں اور ایسے لوگ دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں۔پاکستان میں نسبتاً کم ہوں گے۔بہت کم بھی کہہ لیں تب بھی جمعہ نہ پڑھنے والوں کی اتنی بڑی تعداد ضرور موجود ہے جو جماعت احمدیہ کے معیار کے لحاظ سے کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں۔غیر ممالک میں تو یہ نسبت بہت زیادہ خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔جہاں ملک کے پھیلاؤ کی طرح جماعتوں کا پھیلاؤ بہت زیادہ وسعت اختیار کر گیا ہے، حالانکہ وہاں احمدیوں کی تعداد تھوڑی ہے۔وہاں جمعہ پڑھنے کے لئے کئی قسم کے مسائل پیش آتے ہیں۔جماعت کو اس سلسلہ میں جو جگہ میسر آتی ہے خواہ وہ ( بیت الذکر ) ہو یا کسی کے گھر کا کمرہ ہو ، وہ عموماً لوگوں کے گھروں سے بہت دور ہوتی ہے کیونکہ پھیلاؤ کے ساتھ اگر تعداد نہ بڑھے تو پھر لوگوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلے حائل ہو جاتے ہیں۔چنانچہ امریکہ میں میں نے خاص طور پر دیکھا ہے کہ وہاں بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں جمعہ تو پڑھا جاتا ہے لیکن وہاں بعض لوگوں کو سوسومیل کا سفر کر کے آنا پڑتا ہے۔ایک جگہ ایسی تھی جہاں ایک ڈاکٹر صاحب صرف اس وجہ سے جمعہ پڑھ سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ذاتی جہاز دیا ہوا تھا ورنہ ان کے لئے موٹر کے ذریعہ ( بیت الذکر ) تک پہنچنا ممکن ہی نہیں تھا۔عیسائی ممالک میں جمعہ کی ادائیگی میں ایک خطر ناک روک میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب ملک جغرافیائی طور پر وسیع ہو تو جماعت بھی ملک کے ساتھ ہی