مشعل راہ جلد سوم — Page 343
مشعل راه جلد سوم 343 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور رحمہ اللہ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:- يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَوةُ فَانْتَشِرُوْا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُ وُا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً اَوْلَهُوَا إِنْفَضُّوا إِلَيْهَا وَ تَرَكُوكَ قَائِماً ط قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهُوَ وَ مِنَ التِّجَارَةِ طَ وَاللَّهُ خَيْرٌ الرَّزْقِينَ O ( الجمعة: آیت 10 تا 12 ) اور پھر فرمایا :- معۃ المبارک غیر معمولی برکتوں اور رحمتوں کا حامل دن آج نئے سال کا پہلا دن ہے اور چونکہ یہ پہلا دن جمعتہ المبارک کا دن ہے اس لئے نیا سال جمعہ المبارک سے شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ میں غیر معمولی برکتیں رکھی ہیں اور اس مبارک دن کے لئے ہمیں سال بھر کا انتظار نہیں کروایا جاتا بلکہ ہر ہفتے جمعہ نی برکتیں لے کر آتا ہے اور مومن کو اپنے کھوئے ہوئے مقامات کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے اور نئی منازل کی طرف بڑھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور بعض لوگوں کا تو ہاتھ پکڑ کر ان کو نئی منازل کی طرف آگے بڑھا بھی دیتا ہے۔سو گو یا جمعہ کا مبارک دن مومنوں کو صرف بڑھنے میں مدد نہیں کرتا ، بڑھنے کی طرف توجہ ہی نہیں دلاتا بلکہ عملاً بہت سے مومن ایسے بھی ہیں جو جمعوں کی برکت سے کئی نئی مسافتیں طے کر لیتے ہیں۔لیکن جمعہ کی یہ جو برکتیں عموما لوگوں کی نظر سے مخفی رہتی ہیں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مضمون پر بار ہا روشنی ڈالی ہے اور مسلمانوں کو توجہ دلائی ہے کہ جمعہ میں کتنی برکتیں ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن