مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 323 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 323

مشعل راه جلد سوم 323 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی۔تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ O الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتِ طِبَاقًا مَاتَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفْوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ O ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبُ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ 0 ) سورة الملک : 2 تا 5) قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ بہت ہی برکتوں والی ہے وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں ہر قسم کی ملکیت ہے اور تمام ملکیت اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر اسی بناء پر قادر ہے کہ تمام ملکیتیوں کی باگ ڈور آخری صورت میں اس کے ہاتھ میں ہے۔وہی ذات ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور زمین و آسمان یعنی ساری کائنات کی پیدائش میں تم کوئی تفاوت نہیں دیکھو گے فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورِ نظر دوڑا کے دیکھو تو سہی کیا تمہیں کوئی رخنہ کوئی سوراخ دکھائی دیتا ہے ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ پھر نظر کو دوڑ اور تمہاری نظر تمہاری طرف تھکی ہاری لوٹ آئے گی لیکن خدا کی عظیم ترین کائنات میں تم کہیں کوئی رخنہ کوئی سوراخ نہیں دیکھو گے۔تخلیق کا ئنات میں کوئی تفاوت اور فتور نہیں ان آیات کے سرسری مطالعہ سے ایک مضمون سامنے آتا ہے۔پھر زیادہ قریب کی نظر سے ان آیات کا مطالعہ کیا جائے تو بظاہر نظر آنے والا ایک تضاد دکھائی دیتا ہے۔پھر اور مزید گہری نظر سے دیکھا جائے تو وہ تضاد دور ہو کر اس مضمون کے درمیان ایک نہایت حسین موافقت نظر آتی ہے۔اسی طرح انسان جب خدا کی کائنات میں جستجو کے سفر کرتا ہے تو اس کے اوپر یہ حالتیں آتی رہتی ہیں۔پہلی سرسری نظر میں اسے کچھ دکھائی