مشعل راہ جلد سوم — Page 304
مشعل راه جلد سوم 304 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ میں بسنے لگ گئے ہیں گویا ان چیزوں نے ان کو روزمرہ کے انسانی مسائل سے الگ کر دیا ہے شاذ و نادر ہی آپ بچوں کا کوئی ایساٹی وی پروگرام دیکھیں گے جس میں انسانی ہمدردی سے تعلق رکھنے والے، انسانی بُرائیوں سے تعلق رکھنے والے، انسانی خوبیوں سے تعلق رکھنے والے پروگرام اس طرز سے دیئے گئے ہوں کہ بچے کو بُرائیوں سے نفرت اور خوبیوں سے پیار ہونے لگے۔ماں باپ کی ذمہ داری سکول کے Syllabus میں بھی اسی قسم کی نہایت ہی خوفناک تبدیلیاں آچکی ہیں اس پہلو سے بھی دیکھیں تو جماعت کی ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اس لئے بڑے باشعور مربیوں کی ضرورت ہے چونکہ عملاً واقعہ ایسا ہونا فوری طور پر ممکن نظر نہیں آرہا، جب سچائی کی نظر سے دیکھیں تو اکثر دوست بدقسمتی سے اس سے محروم ہیں ، اس لئے ان لوگوں کی تربیت کے لئے یعنی ہر فرد بشر کی تربیت کے لئے نظام جماعت کو یہ کام اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے۔ان میں باشعور لوگ بھی ہوں گے ہر قسم کی عورتیں بھی ملیں گی۔ہر قسم کے مرد بھی ملیں گے تو اپنی اپنی تنظیم میں پول Pool بنا ئیں ان کے خیالات اور ان کے تجارب پر کتا بیں لکھیں لیکن اس میں پیش نظر ماں باپ ہوں اور ماں باپ پیش نظر ہوں خاص عمر کے۔بچوں کی خاطر اس نقطہ نگاہ سے آپ کوشش کریں۔اور جن ماں باپ تک میری بات ویسے ہی براہ راست پہنچ رہی ہے ان کو انفرادی طور پر اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے اور بیدار رہنا چاہیے کیونکہ یہ وہ معاملہ ہے جس میں تنظیمیں آپ کی مدد کرنے کی کوشش تو ضرور کریں گی لیکن تنظیموں سے نہیں پوچھا جائے گا آپ سے پوچھا جائے گا۔اس عمر کے بچوں پر جو نقش آپ نے مرتسم کر دیئے اگر وہ جہنم میں لے جانے والے نقش ہیں تو بچوں سے ہی نہیں آپ سے بھی پوچھا جائے گا اور اگر ایسے نقش مرتسم کر دیئے جو جنت کے رہنے والوں کے نقوش ہوتے ہیں تو پھر آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں کیونکہ آپ کی اولاد در اولاد در اولاد کی نیکیاں بھی آپ کے نام پر ہمیشہ لکھی جائیں گی جو آپ کے درجات کی بلندی کا موجب بنتی چلی جائیں گی۔(ضمیمہ ماہنامہ خالد جنوری 1988 ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جنوری 1988ء)