مشعل راہ جلد سوم — Page 275
مشعل راه جلد سوم 275 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرموده 7 نومبر 1986ء عالمگیر سطح پر جماعتی تربیت کا لائحہ عمل اگر نو جوانوں کو اچھی طرح سے سنبھال لیا جائے تو وہ جرمنی کا مستقبل بنانے میں ایک بہت ہی عظیم کردارادا کر سکتے ہیں جماعت احمدیہ حقیقی توحید پرست جماعت ہے۔اسے خود اپنے اندر وحدت کا منظر پیش کرنا چاہیے توحید کا عملی تقاضا یہ ہے کہ دنیا بھر کے احمدیوں میں بہر طور کردار کی یکسانیت نظر آئے آئندہ نسلوں کی تربیت موجودہ نسلوں کو سنبھالنا ضروری ہے حمل اگر موجودہ نسلوں کی تربیت ہو جائے تو ان کی نسلیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی خدا کی توحید آسمانوں سے ہم نے زمین پر لانی ہے اور اس کو فرضی تو حید نہیں رہنے دینا آج دنیا کی قیادت آپ کے سپرد کی گئی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہر احمدی اپنی جگہ لیڈر بنے جرمنی کے نو جوانوں میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی جوش پایا جاتا ہے عالمی تو حید کو پیدا کرنے کے لئے عالمی تمدن کے امتزاج کا ہونا بڑا ضروری ہے