مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 261 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 261

مشعل راه جلد سوم 261 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- اللہ تعالیٰ کا یہ بے حد احسان ہے کہ اس نے خدام الاحمدیہ کے اس تیسرے اجتماع کو غیر معمولی رونق عطا فرمائی اور جتنی تو قعات تھیں منتظمین کی ان سے بہت بڑھ کر اس اجتماع کی حاضری بڑھا دی۔جب میں نے یہاں آنے کے بعد اندازے طلب کئے تو قائد صاحب کا اندازہ تو بارہ سو کے لگ بھگ تھا اور امیر صاحب کا اندازہ پندرہ سو کے قریب تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اٹھارہ سو سے بھی زائد خدام یہاں اکھٹے ہو چکے ہیں۔خدا کے شیروں کی طرح یہ عزم لے کر اٹھیں یہ خدا کا غیر معمولی احسان ہے کہ گذشتہ اجتماع کے آٹھ سو کے مقابل پراٹھارہ سو کی تعداد بلکہ اس سے بھی زیادہ یہ بالکل غیر متوقع اللہ کا فضل ہے اتنی بڑی تعداد جماعت احمدیہ کے نو جوانوں کی خدا کی طرف سے ایک ملک کو عطا ہو جائے تو یقینی طور پر اس ملک کی فتح کی بنیاد میں قائم ہو جانی چاہئیں اور اس حیثیت سے میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کے شیروں کی طرح ہمت بلند کرتے ہوئے ارادے بلند تر رکھتے ہوئے کامل یقین اور توکل کے ساتھ دعاؤں سے مدد مانگتے ہوئے آج یہ عزم لے کر اٹھیں کہ اس ملک کو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین کے لئے آپ نے فتح کرنا ہے جب ہم فتح کی باتیں کرتے ہیں تو ( دین حق ) کی اصطلاح میں فتح کی باتیں کرتے ہیں یہاں فتح سے مراد ملکوں اور جسموں پر قبضہ نہیں ہے بلکہ فتح سے مراد دلوں اور روحوں پر قبضہ ہے اور دلوں اور روحوں پر قبضے سے پہلے خود انسان کو مفتوح ہونا پڑتا ہے۔کہتے ہیں۔عشق اول در دل معشوق پیدا می شود