مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 253 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 253

مشعل راه جلد سوم 253 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوّ ذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ مغربی جرمنی کو آج یہاں ایک یورپین اجتماع منعقد کرنے کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔مختلف مواقع پر مختلف تقریبات میں مجھے مغربی جرمنی میں آکر شمولیت کی توفیق ملتی رہی ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ ایک بڑا نمایاں غیر معمولی احسان ہے جسے میں ہر دفعہ محسوس کرتا ہوں کہ ہر مرتبہ حاضرین کی تعداد میں پہلے کی نسبت اضافہ پاتا ہوں اور کبھی یہ نہیں دیکھا کہ کسی تقریب میں حاضرین کی تعداد پچھلے دورے کی تقریب کے مقابل میں کم ہوگئی ہو۔گذشتہ مرتبہ یہاں ایک جماعتی جلسہ کے موقع پر حاضر ہوا تھا اور اگر یہ پنڈال اتنا ہی ہے جتنا اس وقت تھا تو آج یہاں حاضری اس عمومی جماعتی جلسے کے مقابل پر بھی دکھائی دے رہی ہے۔یہ درست ہے کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں انصار بھی تشریف لے آتے ہیں اور لجنات میں سے بھی نمائندگی ہو جاتی ہے لیکن جہاں تک میری نظر بتا رہی ہے کہ حاضرین کی بڑی تعداد خدام ہی سے تعلق رکھنے والی ہے تو اس پہلو سے اللہ تعالی کا بڑا احسان ہے، خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ یورپ میں اس وقت جرمنی میں ایک بڑی مضبوط خدام کی تعداد تیار ہو رہی ہے جہاں یہ اللہ کا احسان ہے کہ وہ برکت بھی دے رہا ہے تعداد بڑھا رہا ہے ہر لحاظ سے اپنے فضل نازل فرمارہا ہے وہاں کچھ ذمہ داریاں بھی ہم پر عائد ہوتی ہیں۔اسلام کا خلاصہ امن ہے تفصیلی خطاب تو میں انشاء اللہ اجتماع کے آخر پر کروں گا یہ تو اختصار کے ساتھ محض ایک دعا کروانے کا بہانہ ہوا کرتا ہے جسے ہم افتتاحی خطاب کہتے ہیں۔لیکن جمعہ کے مضمون کے تسلسل میں ایک بات میں آپ سے ضرور کہوں گا۔میں نے اسلام کے متعلق تعارف کرواتے ہوئے قرآن ہی کی زبان میں یہ بتایا کہ اسلام کا خلاصہ امن ہے اور یہ امن انسان کی ذات سے شروع ہوتا ہے جب تک اس کا آغاز انسان کی ذات