مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 237 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 237

مشعل راه جلد سوم 237 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مجلس خدام الاحمدیہ UK نے مورخہ 24,23 اور 25 اگست 1985ء کو دوسرا یورپین اجتماع منعقد کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر خدام الاحمدیہ نے ایک سو نیئر شائع کیا جس کے لئے حضور رحمہ اللہ نے از راہ شفقت ایک پیغام مرحمت فرمایا۔اصل پیغام انگلش میں ہے۔اس کا ترجمہ پیش خدمت ہے۔مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ انگلستان، یورپ کی مجالس خدام الاحمدیہ کے دوسرے اجتماع کے موقع پر ایک سود نیئر شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو تمام یورپ کے لئے عظیم روحانی انقلاب کا پیش خیمہ بنادے اور نوجوانانِ احمدیت کو ایسا ز بر دست جوش غیر معمولی ولولہ اور بے مثال جذبہ عطا فرمائے کہ وہ مستقبل کی ہر ذمہ داری کو کمال خوبی کے ساتھ ادا کر سکیں امین۔میرے نہایت پیارے عزیز و۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے خدام الاحمدیہ کی بنیاد رکھی احمدیت کے نونہالو! ہمارے محبوب امام جماعت ( حضرت فضل عم نوراللہ مرقدہ) نے 1938ء میں مجلس خدام الاحمدیہ کی بنیاد رکھی اور احمدی نو جوانوں کا نام خدام الاحمدیہ تجویز فرمایا تا احمدیت کے معیار کے مطابق صرف اپنے ملک اپنی قوم اور اپنی جماعت ہی کی نہیں پوری دنیا کی خدمت کرنے والے ہوں۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس عظیم الشان نصب العین کی تکمیل کے لئے آپ کی نظر ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس ارشاد پر رہنی چاہیے۔(اس کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ کی کتاب ازالہ اوہام صفحہ 836 سے ایک اقتباس پیش فرمایا۔جس میں حضرت بانی سلسلہ نے فرمایا ہے کہ چاہیے کہ دین حق کی ساری تصویر تمہارے