مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 193 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 193

مشعل راه جلد سوم 193 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضرت خلیل اصبع الرابع رساللہ تعالی نے فرمایا۔بچوں کے اخلاق بگاڑنے کے ذرائع دنیا میں شیطان نے اپنے دام میں انسان کو پھنسانے کے لئے مختلف قسم کے جو جال پھیلائے ہیں وہ زندگی کے ہر شعبہ پر پھیلائے جا رہے ہیں۔ان سے صرف بڑے لوگ ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ چھوٹوں کو بھی متاثر کیا جا رہا ہے۔چنانچہ اب ریڈیو کے ٹیلیویژن کے ذریعہ اور اس قسم کے نئے مواصلات کے ذریعہ اور کیسٹ اور وڈیو کیسٹ ریکارڈنگ کے ذریعہ بچوں کے مزاج کو بگاڑا جارہا ہے اور انہیں نت نئی گندگیوں کی طرف مائل کیا جاتا ہے۔تا کہ جب وہ بڑے ہوں تو خدا کے نہ رہیں اور بلوغت تک پہنچتے پہنچتے اُن کے رجحانات ہی بالکل بدل جائیں۔بچھو تم اس جگہ بیٹھے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ دنیا میں شیطان نے کس طرح انسانی فطرت کو بگاڑنے کی زبر دست مهم شروع کر رکھی ہے اور کتنی مخرب اخلاق چیزیں ہیں جن میں بچوں کو بھی رفتہ رفتہ ملوث کیا جارہا ہے۔اُن میں سے ایک چیز ہے جس کو pornography (پورنو گرافی ) کہتے ہیں۔اس سے امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک اتنے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں کہ اب وہ اس کے چنگل سے آزاد ہونا بھی چاہیں تو نہیں ہو سکتے اور یہ نہایت ہی مکر وہ خیال ہے اور ایسا بھیانک تصور ہے جو معصوم زندگیوں کو وسیع پیمانے پر تباہ و برباد کر رہا ہے۔اس کے ذریعہ معصوم بچوں کو ایسی گندگی میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا بیچارے تصور بھی نہیں کر سکتے۔ابھی وہ بالغ ہوئے نہیں ہوتے لیکن بچپن ہی سے اُن کو گندگیوں میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ینگی تصویر میں کھینچ کر بھی اور دوسرے ذرائع سے بھی۔یہاں تک کہ اب امریکہ میں بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو انسانی جذبات سے کلیۂ محروم ہو گئی ہے۔