مشعل راہ جلد سوم — Page 176
176 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم خدا بچوں سے بھی پیار کرتا ہے اور بوڑھوں سے بھی۔کالوں سے بھی پیار کرتا ہے اور گوروں سے بھی۔وہ سب کا خدا ہے۔اس لئے یہ نسخہ میں آپ کو بتانے کے لئے آیا ہوں کہ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ اللہ کہاں ہے؟ اللہ سے پوچھنے کی عادت ڈالئے۔اگر چھوٹے چھوٹے بچے بچپن میں ہی کسی چھوٹی بڑی مشکل یا مصیبت کے وقت خدا کو پکاریں۔مثلاً کسی کی پنسل بھی گم ہو جائے اور وہ پیار سے، یقین سے دعا کرے کہ اے میرے خدا! مجھے تو کوئی طاقت نہیں۔مجھے تو اپنی پنسل کا بھی پتہ نہیں کہاں گئی۔تو میری مددفرما۔پھر وہ دیکھے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے۔وہ حیران ہو جائے گا کہ خدا کتنا پیار کرنے والا ہے۔چھوٹے چھوٹے بچوں سے بھی پیار کرتا ہے۔آسان ، یقینی اور معقول راستہ اسی طرح جب آپ بچپن سے اپنے خدا سے محبت کرنا سیکھ جائیں گے، پیار کرنا سیکھ جائیں گے اللہ تعالیٰ آپ سے محبت و پیار شروع کر دے گا۔پھر یہ خدا کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو مرنے نہ دے جب تک اپنا رستہ نہ دکھا دے۔اس سے زیادہ آسان، اس سے زیادہ یقینی اور اس سے زیادہ معقول رستہ خدا تک پہنچنے کا کوئی نہیں۔اس لئے میں آپ کو جس خدا کی طرف بلا رہا ہوں یہ صرف فرضی خدا نہیں ہے۔خیالی خدا نہیں ہے۔یہ ایسا خدا ہے جس سے مجھے واسطہ پڑ چکا ہے۔اب بھی پڑتا ہے۔بچپن میں بھی پڑا اور میں نے اس کو اسی طرح ہمیشہ محبت کرنے والا، پیار کرنے والا اور دعاؤں کو قبول کرنے والا پایا ہے۔ہر مشکل کے وقت خدا کو پکاریں اور وہ بچوں کی دعاؤں کو بھی سنتا ہے۔چنانچہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ اس بات کو تجربہ کر کے دیکھ لیجئے۔میں نے اپنے بچوں کو بچپن سے یہی تربیت دی ہے کہ تم ہر مشکل کے وقت خدا کو کہا کرو اور اس سے دعا مانگا کرو لیکن ہمارا خدا تو ہماری پیدائش سے بھی پہلے موجود تھا اور اس پر تو کبھی موت نہیں آئے گی۔اس لئے بچوں کو یہ سکھانا ضروری ہے کہ پہلے اپنے خدا سے تعلق جوڑیں اور پھر اپنے ماں باپ سے۔تب وہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل ان پر نازل ہوں گے۔چنانچہ میرے بچوں نے جب بھی دعائیں کیں ایسے حیرت انگیز طور پر پوری ہوئیں کہ کئی دفعہ ان کو یقین نہیں آتا تھا کہ خدا تعالیٰ اتنی جلدی قبول فرمالے گا۔