مشعل راہ جلد سوم — Page 174
مشعل راه جلد سوم 174 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اسی مصیبت میں دوبارہ پھنس گئے۔اب خدا سے ملنا ہے، مرنے سے پہلے ملنا ہے۔اس لئے اسے کہاں سے ڈھونڈیں؟ خدا کے ملنے سے زندگی کا مقصد پورا ہوتا ہے ہر مذہب کی بات چھوڑیئے۔فی الحال ہم واپس انسان کی طرف جاتے ہیں۔دنیا کے پردے پر ہزاروں قسم کے انسان موجود ہیں اور ہر انسان سے خدا کہتا ہے کہ میں تمہارا مالک اور خالق ہوں۔میں نے تمہیں پیدا کیا ہے۔تم مجھ سے ملو گے تو تمہاری زندگی کا مقصد پورا ہوگا۔میں تمہیں رہنا سکھاؤں گا۔میں تمہیں جینا سکھاؤں گا۔میں تمہیں بتاؤں گا کہ کس طرح میرے پاس لوٹنا ہے۔واپس میرے پاس کیسے آنا ہے۔اور مختلف قسم کے جو انسان ہیں ان میں بھاری تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کو لکھنا پڑھنا بھی نہیں آتا اور لکھنا پڑھنا سیکھنے کے لئے ان کے پاس کوئی طاقت نہیں کیونکہ غریب لوگ ہیں۔ان کو یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ غیر ملکوں میں جائیں اور تحقیق کریں۔خدا کو پانے کے لئے خود خدا سے دعا کریں پس یہ مسئلہ تو پھر وہیں کا وہیں رہا۔جہاں سے بات شروع ہوئی وہیں جا ٹھہری۔اس لئے سوچنے والی بات یہ ہے کہ اس کا علاج کیا ہے۔اس کا علاج میں آپ کو بتا تا ہوں۔اس کے سوا کوئی علاج نہیں۔علاج یہ ہے کہ خود خدا سے ہدایت پانے کی دعا کی جائے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مسئلے کا یہی حل پیش کیا ہے۔قرآن کریم ہماری کتاب یعنی اسلام کی کتاب ہے اور کہتی ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے کہ اگر بندہ چاہے اور دعا کرے تو وہ اس کو ہدایت دے گا۔پس ہدایت اللہ سے ملتی ہے۔انسان جب کبھی اللہ سے ہدایت پانے کے لئے دعا کرتا ہے تو اللہ اس کی پکار سن کر جواب دیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے کہ سارے انسانوں کو خوشخبری ہو کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ جب تم مجھے پکارو گے اور مجھے ڈھونڈو گے تو میں تمہیں ہدایت کی طرف رستہ دکھاؤں گا۔فرماتا ہے:۔وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: 70) پھر فرماتا ہے: