مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 165 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 165

مشعل راه جلد سوم 165 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا نفرنس کو ۲۴ ستمبر تک ملتوی کر دیا۔اس پر ایک دوست نے عرض کیا کہ مجلس مشاورت کسی چھٹی والے دن رکھنی چاہیے۔حضور نے فرمایا خلیفہ وقت آپ کے پروگرام کے تابع نہیں ہے۔آپ کو خلیفہ وقت کے پروگرام کے تابع ہونا چاہیے۔نیز فرمایا مجلس شوریٰ جس میں خلیفہ وقت موجود ہوں وہ بہت غیر معمولی شوری ہوتی ہے۔ایک Ideal موقع ہوتا ہے جس میں نوجوانوں کی تربیت مقصود ہوتی ہے۔اس لئے اس میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے۔عہدیدار (Office Bearers) تو زیادہ تر بوڑھے ہوتے ہیں۔نوجوانوں کو موقع دیں تا کہ وہ آگے چل کر ذمہ داریوں کے بوجھ اٹھانے کے اہل بنیں۔وہ شوری کی کارروائی سنیں اور اس سے سبق سیکھیں۔میں خدام کو بہت سے کاموں کا ذمہ دار بنانا چاہتا ہوں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ نو جوان شوری میں شریک ہو کر مشورے دیں۔روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1983 ، صفحہ 5-4)